Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم نے سانحہ اسلام آباد پر منگل کوعدالتوں میں پاکستان بارکونسل کی ہڑتال کی کال کی حمایت کا اعلان کردیا


ایم کیوایم نے سانحہ اسلام آباد پر منگل کوعدالتوں میں پاکستان بارکونسل کی ہڑتال کی کال کی حمایت کا اعلان کردیا
 Posted on: 3/3/2014 1
ایم کیوایم نے سانحہ اسلام آباد پر منگل کوعدالتوں میں پاکستان بارکونسل کی ہڑتال کی کال کی حمایت کا اعلان کردیا
اسلام آبادمیں بے گناہ شہریوں کے قتل عام پر وکلاء برادری کا احتجاج قطعی فطری ہے
ایم کیوایم کے تمام کارکنان و عوام، شہداء کے لواحقین ، جج اوروکلاء برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں
 کراچی۔۔۔3،مارچ 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ نے اسلام آباد میں ایف ایٹ کچہری میں بم دھماکوں اور فائر نگ کے نتیجے میں سیشن جج اور وکلا ء سمیت متعد د افراد کے شہید و زخمی ہونے پرپاکستان بارکونسل کی جانب سے کل بروزمنگل کو عدالتوں میں ہڑتال کی کال کی مکمل حمایت کااعلان کیاہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اسلام آبادمیں بے گناہ شہریوں کے قتل عام پر وکلاء برادری کا احتجاج قطعی فطری ہے اور ایم کیوایم کے تمام کارکنان وہمدرد عوام، سانحہ اسلام آباد کے شہداء کے لواحقین اوروکلاء برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان سے دلی یکجہتی کااظہار کرتے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے بم دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے بلند درجات ، سوگوارلواحقین کیلئے صبرجمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

9/28/2024 6:17:17 PM