Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جنگ بندی کے اعلان کے باوجو د سیکوریٹی فورسزکے قافلے پر دہشت گرد حملہ مذاکرات اورجنگ بندی کے عمل پر ایک سوالیہ نشان ہے؟الطاف حسین


جنگ بندی کے اعلان کے باوجو د سیکوریٹی فورسزکے قافلے پر دہشت گرد حملہ مذاکرات اورجنگ بندی کے عمل پر ایک سوالیہ نشان ہے؟الطاف حسین
 Posted on: 3/3/2014 1
جنگ بندی کے اعلان کے باوجو د سیکوریٹی فورسزکے قافلے پر دہشت گرد حملہ مذاکرات اورجنگ بندی کے عمل پر ایک سوالیہ نشان ہے؟الطاف حسین
سنگین حملے کی روشنی میں حکومت اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے۔الطاف حسین
لنڈی کوتل میں ایف سی کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے پراظہارمذمت۔اہلکاروں کی شہادت پر افسوس
لندن۔۔۔ 3 مارچ 2014ء
متحدہ دقومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے لنڈی کوتل کے علاقے میں فرنٹیئرکانسٹبلری( ایف سی) کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے اوردواہلکاروں کی شہادت کے واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے ۔اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ طالبان کی جانب سے اس سے قبل بھی سیکوریٹی فورسزپرحملے کئے جاچکے ہیں۔ ایک روزقبل طالبان کی جانب سے جنگ بندی کااعلان کیاگیاتھالیکن آج پھر ایف سی کے قافلے پر حملہ کیاگیاہے جس میں سیکوریٹی فورسزکے دو اہلکار شہید اورکئی اہلکارزخمی ہوئے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ طالبان کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے باوجو د سیکوریٹی فورسزکے قافلے پر دہشت گرد حملہ مذاکرات اورجنگ بندی کے عمل پر ایک سوالیہ نشان ہے؟انہوں نے حملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف، وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی سے مطالبہ کیاکہ سیکوریٹی فورسزپرہونے والے اس سنگین حملے کی روشنی میں حکومت اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے۔ انہوں نے دہشت گردوں کے حملے میں سیکوریٹی فورسزکے اہلکاروں کی شہادت پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیااور دعاکی کہ اللہ تعالیٰ شہید اہلکاروں کوجنت الفردوس میں جگہ دے اورزخمیوں کوصحت کاملہ عطاکرے۔

9/28/2024 6:21:29 PM