Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نوجوان طبقہ ،پاکستان کے مستقبل کا معمار ہے، الطاف حسین


نوجوان طبقہ ،پاکستان کے مستقبل کا معمار ہے، الطاف حسین
 Posted on: 3/2/2014 1
نوجوان طبقہ ،پاکستان کے مستقبل کا معمار ہے، الطاف حسین
پاکستان کا مستقبل نوجوان طبقہ بالخصوص طلبا و طالبات کے ہاتھوں میں ہے
نوجوان طلبا و طالبات کو تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا اشد ضروری ہے
دین اسلام میں انتہاء پسندی سے باز رہنے اور اعتدال پسندی سے کام لینے کا درس دیا گیا ہے
اسلامی تعلیمات کے فروغ کیلئے بزرگان دین اور صوفیائے کرام نے اہم کردار ادا کیا ہے
بزرگان دین اور صوفیائے کرام کا کردار اجاگر کرنے کیلئے 9، مارچ 2014ء کولاہور میں صوفیانہ کنونشن منعقد ہوگا
پروگریسیو، لبرل اور جمہوریت پسند عوام بھرپور شرکت سے صوفیانہ کنونشن کو کامیاب بنائیں
پنجاب ہاؤس لاہور میں صوفیانہ کنونشن کی تیاریوں میں مصروف ذمہ داران اور کارکنان سے ٹیلی فون پر خطاب
لندن۔۔۔2، مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ نوجوان طبقہ مستقبل کا معمار ہے اورپاکستان کا مستقبل نوجوان طلباء کے ہاتھوں میں ہے۔ یہ بات جناب الطاف حسین نے پنجاب ہاؤس لاہور میں صوفیانہ کنونشن کی تیاریوں میں مصروف ایم کیوایم کے ذمہ داران اور کارکنان سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی ، منتخب عوامی نمائندے، سینٹرل پنجاب کے ذمہ داران اورشعبہ خواتین کی ارکان بھی موجود تھیں۔ اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ علم وشعور کی کمی اوربے روزگاری کے باعث نوجوان طبقہ تیزی سے منفی سرگرمیوں کی جانب راغب ہوجاتا ہے جس کے پاکستان کی ترقی وخوشحالی پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی بقاء وسلامتی ،ترقی وخوشحالی ، عوام کی فلاح وبہبود ، ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام اور کرپٹ سیاسی کلچرکے خاتمے اورملک میں انصاف پرمبنی معاشرے کے قیام کیلئے نوجوان طلبا وطالبات کو تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا اشد ضروری ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ، ملک بھرکے عوام بالخصوص نوجوان طلباوطالبات کوحصول علم کے ساتھ ساتھ مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے تاکہ مثبت سوچ کا حامل نوجوان طبقہ ، پاکستان کی تعمیروترقی ، فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمہ اور صحیح معنوں میں جمہوریت کے نفاذکیلئے عملی کردار ادا کرسکے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ دین اسلام میں انتہاء پسندی سے باز رہنے اور اعتدال پسندی سے کام لینے کا درس دیا گیا ہے ، دین اسلام کی تعلیمات کے فروغ کیلئے بزرگان دین ، اولیائے کرام اور صوفیائے کرام نے اہم کردار ادا کیا ہے جسے اجاگر کرنے کیلئے ایم کیوایم 9 ، مارچ 2014ء کو وحدت کالونی لاہور میں صوفیانہ کنونشن کا انعقاد کررہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ صوفیانہ کنونشن میں علمائے کرام اور مشائخ عظام اسلامی تعلیمات کے فروغ اور احترام انسانیت کیلئے بزرگان دین اور صوفیائے کرام کی خدمات پر روشنی ڈالیں گے جبکہ ملک کے معروف فنکار بابا بلھے شاہؒ ، سلطان باہوؒ ، محمد حسین بخشؒ ، وارث شاہؒ اور دیگر کے صوفیانہ کلام بھی پیش کریں گے ۔ انشاء اللہ اس کنونشن کا انعقاد ملک بھر میں امن ومحبت، اعتدال پسندی اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ جناب الطاف حسین نے پروگریسیو، لبرل اور جمہوریت پسند عوام بالخصوص طلبا وطالبات سے پرزوراپیل کی کہ وہ اپنی بھرپور شرکت سے نہ صرف صوفیانہ کنونشن کو کامیاب بنائیں بلکہ ثابت کردیں کہ پاکستان کے عوام انتہاء پسند نہیں بلکہ اعتدال پسند ہیں۔ 

9/28/2024 6:18:30 PM