Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نومارچ کو لاہور میں منعقد ہونے والی ’’صوفیاء کرامؒ کانفرنس‘‘ کے ا نتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا ڈونگی گراؤنڈ کا دورہ


نومارچ کو لاہور میں منعقد ہونے والی ’’صوفیاء کرامؒ کانفرنس‘‘ کے ا نتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا ڈونگی گراؤنڈ کا دورہ
 Posted on: 3/2/2014 1
نومارچ کو لاہور میں منعقد ہونے والی ’’صوفیاء کرامؒ کانفرنس‘‘ کے ا نتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا ڈونگی گراؤنڈ کا دورہ
9 مارچ کو لاہور میں منعقد ہونے والی ’’صوفیاء کرامؒ کانفرنس‘‘ اپنی نوعیت کی ایک اعلیٰ اور مثالی کانفرنس ہوگی
ایم کیو ایم ملک کی واحد جماعت ہے جو اولیاء و صوفیاء کرامؒ کے پیغام کو ملک کے کونے کونے میں پھیلارہی ہے جس سے عوام الناس میں محبت و امن کے جذبے کوفروغ ملے گا ،رابطہ کمیٹی 
لاہور ۔۔۔۔۔2، مارچ،2014 ؁ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین کنور نوید جمیل ، امین الحق ، محمد عادل خان ، اسلم شاہ آفریدی ، ایم کیوا یم صوبائی تنظیمی کمیٹی کے انچارج ارشادظفیر، حق پرست اراکینِ اسمبلی ، ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کمیٹی کے سینئر نائب صدر اقبال قریشی ، جنرل سیکریٹری رانا اشرف ایڈوکیٹ اور لاہور ڈسٹرکٹ کے صدر ارتضیٰ کاظمی نے دیگر ذمہ داران و کارکنان کے ہمراہ 9مارچ کو لاہور میں منعقد ہونے والی ’’صوفیاء کرامؒ کانفرنس‘‘ کے ا نتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈونگی گراؤنڈ بمقام ، وحدت کالونی ، نیو مسلم ٹاؤن ، لاہور کا دورہ کیا اور گراؤنڈ و انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید جمیل نے ذمہ داران و کارکنان کو تاکید کی کے ذمہ داران و کارکنان 9مارچ کو لاہور میں منعقد ہونے والی ’’صوفیاء کرامؒ کانفرنس‘‘ کوکامیاب بنانے کیلئے بھرپور محنت کریں ۔ انہوں نے کہا کہ9 مارچ کو لاہور میں منعقد ہونے والی ’’صوفیاء کرامؒ کانفرنس‘‘ اپنی نوعیت کی ایک اعلیٰ اور مثالی کانفرنس ہوگی جس میں تمام مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء، مشائخ ، گدی نشین اور عوام بڑی تعداد میں شرکت کریگی اور یہ کانفرنس دنیا بھر کو یہ پیغام دیگی کہ پنجاب کی دھرتی ان اولیاء و صوفیاء کرام کی دھرتی ہے جنہوں نے ہمیشہ امن ،آتشی ، محبت و انسانیت کی فلاح کا نہ صرف پیغام دیا بلکہ اس کیلئے عملی جدوجہد بھی کی اور 9مارچ کو لاہور میں منعقد ہونے والی ’’صوفیاء کرامؒ کانفرنس‘‘ یہ ثابت کردیگی کہ ایم کیو ایم ملک کی واحد جماعت ہے جو اولیاء و صوفیاء کرامؒ کے پیغام کو ملک کے کونے کونے میں پھیلارہی ہے جس سے عوام الناس میں محبت و امن کے جذبے کوفروغ ملے گا ۔

12/21/2024 8:06:32 PM