Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان احمد سلیم صدیقی اور سیف یار خان کی اہل سنت کے رہنما اور رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن سے ملاقات


ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان احمد سلیم صدیقی اور سیف یار خان کی اہل سنت کے رہنما اور رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن سے ملاقات
 Posted on: 3/2/2014 1
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان احمد سلیم صدیقی اور سیف یار خان کی اہل سنت کے رہنما اور رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن سے ملاقات 
رابطہ کمیٹی کے ارکان نے مفتی منیب الرحمن کو ایم کیوایم کے تحت لاہور میں 9مارچ کو ہونے والے ’’صوفیانہ کنونشن ‘‘ میں شرکت کی دعوت دی 
مفتی منیب الرحمن نے لاہور میں ’’صوفیانہ کنونشن ‘‘ منعقد کرنے کا زبردست خیر مقدم کیا 
’’صوفیانہ کنونشن ‘‘ انتہاء پسندی اور شدت پسندی کے خاتمے اور ملک میں امن و امان کے قیام کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا، احمد سلیم صدیقی اور سیف یار خان 
کراچی ۔۔۔2، مارچ2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان احمد سلیم صدیقی اور سیف یار خان نے گزشتہ روز اہل سنت کے رہنما اور رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور پنجاب کے شہر لاہور میں ایم کیوایم کے زیرا ہتمام 9مارچ کو ہونے والے ’’صوفیانہ کنونشن ‘‘ میں شرکت کی دعوت دی ۔اس موقع پر حق پرست رکن قومی اسمبلی ایس اے اقبال ، حق پرست رکن صوبائی اسمبلی انور رضا ، ایم کیوایم علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد اور متحدہ بین المسلمین فورم کے جنرل سیکریٹری مفتی شمیم بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے مفتی منیب الرحمن کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کا پیغام پہنچایا اور کہا کہ لاہور میں ہونے والا ’’صوفیانہ کنونشن ‘‘ انتہاء پسندی اور شدت پسندی کے خاتمے اور ملک میں امن و امان کے قیام کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا ۔ مفتی منیب الرحمن نے رابطہ کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم کے زیراہتمام لاہور میں ہونے والے ’’صوفیانہ کنونشن ‘‘ کا خیرمقدم کیا اور اس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ۔ ملاقات میں ملک کی معاشی ، سیاسی اور امن و امان کی صورتحال کے علاوہ باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ 



12/21/2024 8:18:36 PM