Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم ناظم آباد گلبہار سیکٹرکے سینئر کارکن حامد خان شہید اور اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 121کے کارکن قمر اسلام شہید اور ہمدرد توفیق زماں شہید کو سخی حسن اور گلشن بہار کے قبرستان میں آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپرد خاک کردیا گیا

 Posted on: 3/2/2014 1

نماز جنازہ اور تدفین میں رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ، ذمہ داران و کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت 
کراچی ۔۔۔2، مارچ 2014ء 
گزشتہ روز ناظم آباد میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایم کیوایم ناظم آباد گلبہار سیکٹر یونٹ183کے سینئر کارکن حامد خان، اورنگی ٹاؤن میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 121کے کارکن قمر اسلام اور ہمدرد توفیق زماں کو آج آہوں اور سسکیوں کے درمیان سخی حسن اور گلشن بہار اورنگی ٹاؤن کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ ایم کیوایم ناظم آباد گلبہار سیکٹر کے سینئر کارکن حامد خان کی نماز جنازہ ناظم آباد نمبر 3میں واقع جامع مسجد گول مارکیٹ میں ادا کی گئی جبکہ ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے کارکن قمر اسلام اور ہمدرد توفیق زماں کی نما ز جنازہ جوہر چوک مین روڈ شاہراہِ قذافی گلشن بہار میں ادا کی گئی ۔ شہداء کی نما زجنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین سیف یار خان ، کیف الوریٰ ، بابر خان غوری ، حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ، کراچی تنظیمی کمیٹی کے اراکین ، ایم کیوایم ناظم آباد گلبہار اور اورنگی ٹاؤن سیکٹر کمیٹی کے ارکان ، یونٹوں کے ذمہ داران ، کارکنان ، ہمدردوں اور شہیدوں کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

9/28/2024 6:22:05 PM