Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

انشاء اللہ صوفیا نہ کنونشن صوبہ پنجاب میں حق پرستی کے انقلاب کی نوید ہوگا، الطاف حسین


انشاء اللہ صوفیا نہ کنونشن صوبہ پنجاب میں حق پرستی کے انقلاب کی نوید ہوگا، الطاف حسین
 Posted on: 3/1/2014 1
انشاء اللہ صوفیا نہ کنونشن صوبہ پنجاب میں حق پرستی کے انقلاب کی نوید ہوگا، الطاف حسین
دین اسلام کی تبلیغ میں بزرگان دین اور صوفیائے کرام کا کردار فراموش نہیں کیا جاسکتا ، الطاف حسین 
بزرگ ہستیوں کی تعلیمات پر عمل کر کے پاکستان سے مذہبی انتہا پسندی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے 
ایم کیوایم ، پاکستان کی واحد جماعت ہے جو خواتین کے حقوق کیلئے عملی جدوجہدکر رہی ہے،الطاف حسین 
تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام ، مشائخ عظام ،دانشور ، کالم نگار ، فنکار ،خواتین کی تنظیموں ، طلباء وطالبات اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد 9، مارچ کو وحدت کالونی گراؤنڈ لاہور میں صوفیانہ کنونشن میں بھر پور شرکت کریں ، الطاف حسین کی اپیل 
ایم کیوایم پنجاب ہاؤس لاہور میں ذمہ داران اور کارکنان سے ٹیلی فون پر گفتگو
لندن ۔۔یکم مارچ 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ دین اسلام کی تبلیغ میں بزرگان دین اور صوفیائے کرام کا کردار فراموش نہیں کیا جاسکتا اور انہی بزرگ ہستیوں کی تعلیمات پر عمل کر کے پاکستان سے مذہبی انتہا پسندی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار جناب الطاف حسین نے ہفتہ کے روز ایم کیوایم پنجاب ہاؤس لاہور میں ذمہ داران اور کارکنان سے ٹیلی فون پر گفتگو کر تے ہوئے کیا۔اس موقع پر ذمہ داران نے جناب الطاف حسین کو لاہور میں منعقد ہونے والے صوفیانہ کنونشن کے انتظامات اور اس سلسلے میں عوامی سطح پر پائے جانے والے جو ش و خروش سے آگا ہ کیا ۔
جناب الطاف حسین نے کہا کہ بابا بلھے شاہؒ ، سلطان باہوؒ ،وارث شاہ ؒ ، میاں حسینؒ اور دیگر صوفیائے کرام نے اپنے کلام کے ذریعہ انسانیت کی خدمت اور دین اسلام کے فروغ میں اہم کر دار ادا کیا ہے اور ایم کیوایم ,9مارچ کو لاہور میں صوفیانہ کنونشن کا انعقاد کر کے بزرگان دین ،اولیائے کرام اور صوفیائے کرام کی تعلیمات عام کر ے گی ۔انشاء اللہ صوفیا نہ کنونشن صوبہ پنجاب میں حق پرستی کے انقلاب کی نوید ہوگا ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم ، پاکستان کی واحد جماعت ہے جو خواتین کے حقوق کیلئے عملی جدوجہدکر رہی ہے ، پاکستان میں جہاں جہاں خواتین کو ظلم کا نشانہ بنایا گیا اور ان کے بنیادی حقوق سلب کئے اس ظلم کے خلاف سب سے پہلے بلند ہونے والی آواز ایم کیوایم اور الطاف حسین کی ہوتی ہے ۔جناب الطاف حسین نے پنجاب بالخصوص لاہور کے نوجوانوں کی ایم کیوایم میں شمولیت کا خیر مقدم کر تے ہوئے کہا کہ حق پرستی کی تحریک میں پنجاب کے نوجوانوں کی شمولیت سنگ میل ہے ۔ انہوں نے صوفیانہ کنونشن کی تیاریوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے نوجوانوں ،طلبہ ء اور خواتین کارکنان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔جناب الطاف حسین نے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام ، مشائخ عظام ،دانشور ، کالم نگار ، فنکار ،خواتین کی تنظیموں ، طلباء وطالبات اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ 9، مارچ کو وحدت کالونی گراؤنڈ لاہور میں ایم کیوایم کے تحت صوفیانہ کنونشن میں بھر پور شرکت کریں ۔ 



9/28/2024 6:23:16 PM