Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی ایم کیوایم کی فقید المثال ریلی نے ملک کے استحکام کی ضمانت دیدی ہے، احمد سلیم صدیقی


مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی ایم کیوایم کی فقید المثال ریلی نے ملک کے استحکام کی ضمانت دیدی ہے، احمد سلیم صدیقی
 Posted on: 3/1/2014 1
مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی ایم کیوایم کی فقید المثال ریلی نے ملک کے استحکام کی ضمانت دیدی ہے، احمد سلیم صدیقی
ایم کیوایم ایلڈرز ونگ نارتھ ناظم آباد کے بزرگ کارکنان کی کارنر میٹنگ سے خطاب
کراچی ۔۔۔یکم ،مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی نے کہا ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے طالبان دہشت گردوں کے خلاف فوج سے یکجہتی کے لئے عظیم الشان ریلی نکال کر پاکستانی قوم کی صحیح ترجمانی کی ہے اور ریلی میں لاکھوں کی تعداد میں عوام نے بھر پور طریقہ پر اپنے فوجی جوانوں کی قربانیوں پرانہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ ایلڈرونگ کے زیر اہتمام نارتھ ناظم آباد بلاک جے میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کارنر میٹنگ میں ایم کیوایم ایلڈرز ونگ کے ذمہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ احمد سلیم صدیقی نے کہا کہ ایم کیوایم کی جانب سے مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی فقید المثال ریلی نے ملک کے استحکام کی ضمانت دیدی ہے اور پوری دنیا کو بتادیا ہے کہ عوام اور فوج ملک کی حفاظت کے لئے متحد اور متفق ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں جاری دہشت گردی کے عفریت کے خلاف قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم نے عملی کردار ادا کیا ہے اور اس کے مثبت نتائج مسلح افواج ، عوام اور ملک پر ضرور مرتب ہوں گے ۔احمد سلیم صدیقی نے کارنر میٹنگ کے شرکاء پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ملک کی موجودہ نازک صورتحال میں بزرگ کارکنان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور تحریکی جدوجہد میں مشکل اور کٹھن حالات میں بزرگ کارکنان نے ہمیشہ ہمت اور جرات کے ساتھ حق پرستی کی جدوجہد کو جاری رکھا اور ملک میں جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایم کیوایم کے بزرگ کارکنان کی ہمت ، حوصلہ اور جذبہ کسی سے کم نہیں ہے۔

9/28/2024 6:24:16 PM