Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

میڈیا پاکستان کی سلامتی و بقاء کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے، الطاف حسین


میڈیا پاکستان کی سلامتی و بقاء کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے، الطاف حسین
 Posted on: 3/1/2014 1
میڈیا پاکستان کی سلامتی و بقاء کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے، الطاف حسین
طالبان دہشت گردوں کی جانب سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو دھمکیاں دی جارہی ہیں
میڈیا طالبان کی دھمکیوں سے خوف زدہ ہونے کے بجائے ہمت و جرات کا مظاہرہ کرے
زندہ قومیں اپنے ملک کی سلامتی و بقاء کیلئے قربانیاں دیا کرتی ہیں
ظلم و ستم کا کوئی بھی ہتھکنڈہ ایم کیوایم کے کارکنان و عوام کو سچائی کے اظہار سے باز نہیں رکھ سکا 
صحافی برادری بھی ایم کیوایم کی طرح نتائج کی پرواہ کیے بغیر ہمت و جرات کے ساتھ عوام کو حقائق سے آگاہ کرے
وطن کی مٹی ایک مرتبہ پھر صحافی برادری سے مکمل تعاون کی بھیک مانگ رہی ہے
لندن۔۔۔یکم ، مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے پرزوراپیل کی ہے کہ وہ طالبان کی دہشت گردیوں سے خوف زدہ ہونے کے بجائے ہمت وجرات کامظاہرہ کرے اورپاکستان دشمنوں سے نبردآزما ہونے کیلئے خود کوتیارکرے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ بین الاقوامی اخبارات میں شائع ہونے والے مضامین سے ہرباشعور شہری اس بات کا بخوبی اندازہ لگاسکتا ہے کہ طالبان دہشت گردوں کی جانب سے پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا کے مالکان ، مدیران، رپورٹرز،اینکرپرسنز اور دیگر عملے کوسنگین دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ اگرانہوں نے دہشت گردی کے واقعات کے خلاف آواز اٹھائی اوران واقعات پرطالبان کی مذمت کی تونہ صرف انہیں بلکہ ان کے پورے ادارے کوبھیانک نتائج بھگتنے پڑیں گے ۔ ان دھمکیوں کے باعث میڈیا کے ایڈیٹرسے لیکر چپراسی تک سبھی خوف وہراس کا شکار ہیں اور انہوں نے طالبان دہشت گردوں اورانکی مذموم کارروائیوں کے خلاف کچھ بولنے سے معذوری کا اظہار کردیا ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ حق پرستانہ جدوجہد کی پاداش میں ایم کیوایم کو بدترین ریاستی مظالم کا نشانہ بنایا گیااور اسکے ہزاروں کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کردیا گیا لیکن ظلم وستم کا کوئی بھی ہتھکنڈہ نہ تو ایم کیوایم کے کارکنان وعوام کے حوصلے پست کرسکااورنہ ہی انہیں سچائی کااظہارکرنے سے بازرکھ سکا ۔ انہوں نے کہاکہ طالبان کی دہشت گردیوں سے قومی سلامتی وبقاء کو سنگین خطرات لاحق ہیں اورزندہ قومیں اپنے ملک کی سلامتی وبقاء کیلئے قربانیاں دیا کرتی ہیں لہٰذا صحافی برادری بھی ایم کیوایم کی طرح نتائج کی پرواہ کیے بغیرہمت وجرات کے ساتھ عوام کو حقائق سے آگاہ کرے ۔ انہوں نے کہاکہ ڈر اورخوف کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں ہے ،صحافی برادری نے ملک کی خاطر بڑی بڑی قربانیاں دی ہیں اور اس وقت وطن کی مٹی ایک مرتبہ پھر صحافی برادری سے مکمل تعاون کی بھیک مانگ رہی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے امیدظاہر کی کہ پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیاکے نمائندے ،طالبان کی دہشت گردیوں اور دھمکیوں سے خوف زدہ ہوئے بغیر عوام کو سچائی سے آگاہ کریں گے اور طالبان کی دہشت گردیوں سے تحفظ کیلئے عوام الناس کی رہنمائی بھی کریں گے۔

9/28/2024 6:25:34 PM