Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کوئٹہ میں ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ اور جمرود میں پولیو ٹیموں پر دیسی ساختہ بموں سے حملے پر الطاف حسین کا اظہار مذمت


کوئٹہ میں ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ اور جمرود میں پولیو ٹیموں پر دیسی ساختہ بموں سے حملے پر الطاف حسین کا اظہار مذمت
 Posted on: 3/1/2014 1
کوئٹہ میں ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ اور جمرود میں پولیو ٹیموں پر دیسی ساختہ بموں سے حملے پر الطاف حسین کا اظہار مذمت
ملک میں دہشت گردی کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں لیکن حکومت انسدادِ دہشت گردی کیلئے اب تک کوئی ٹھوس اور مثبت قدم نہیں اٹھا سکی ہے، الطاف حسین 
حکومت کی کمزوری اور دہشت گردی کے خلاف غیر واضح حکمت عملی دہشت گردوں کے حوصلے مزید بلند کررہی ہے، الطاف حسین
انسداد دہشت گردی پالیسی پر فی الفور عملدرآمد کرایاجائے اور ملک و قوم کو دہشت گردی کے عفریت سے ہر صورت میں نجات دلائی جائے
دہشت گردی کے واقعات میں متعدد سیکورٹی اہلکاروں اور پولیو ٹیم کے رضاکاروں کے شہید و زخمی ہونے پر دلی تعزیت و افسوس کا اظہار
لندن۔۔۔یکم ، مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کوئٹہ میں پہاڑ کے اوپر سے ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ اور پشاور کے علاقے جمرود میں پولیو ٹیموں پر دیسی ساختہ بموں سے حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور دہشت گردی کے ان واقعات میں متعددسیکورٹی اہلکاروں اور پولیو ٹیم کے رضاکاروں شہید و ززخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں لیکن حکومت انسدادِ دہشت گردی کیلئے اب تک کوئی ٹھوس اور مثبت قدم نہیں اٹھا سکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ اور پشاور میں دہشت گردی کے واقعات اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت کی کمزوری اور دہشت گردی کے خلاف غیر واضح حکمت عملی دہشت گردوں کے حوصلے مزید بلند کررہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کوئٹہ اور پشاور کے علاقے جمرود میں دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والی سیکورٹی اہلکاروں اور پولیو ٹیم کے رضاکاروں کے تمام سوگوار لواحقین سے تعزیت وہمدردی کااظہا رکیا اوردعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہیدوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمی سیکورٹی اہلکاروں اور پولیو ٹیم کے رضاکارون کو جلد ومکمل صحت یابی عطا کرے ۔ جناب الطاف حسین نے صدر مملکت ممنون حسین ، وزیر اعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ اور جمرود میں دہشت گردی کے واقعات میں سیکورٹی اہلکاروں اور پولیو ٹیم کے رضاکاروں کے شہید و زخمی ہونے کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ، انسداد دہشت گردی پالیسی پر فی الفور عملدر�آمد کرایاجائے اور ملک و قوم کو دہشت گردی کے عفریت سے ہر صورت میں نجات دلائی جائے ۔

9/28/2024 6:18:14 PM