اے آروائی گروپ کے بانی حاجی عبدالزاق کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہارافسوس
لندن ۔۔28فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے جمعہ کی شب ایم کیوایم کے لیبر ڈویثرن کے 27ویں یوم تاسیس کے موقع پر لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کیا ۔ اپنے خطاب کے دوران جناب الطاف حسین اے آر وائی گروپ کے بانی حاجی عبدالر زاق یعقوب کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے سوگوارن لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا ۔ انہوں دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردو س میں عالیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق دے ۔
*****