Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نومارچ کو لاہور میں منعقد ہونے والی ’’صوفیاء کرامؒ کانفرنس‘‘ کے ا نتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا ڈونگی گراؤنڈکا دورہ


نومارچ کو لاہور میں منعقد ہونے والی ’’صوفیاء کرامؒ کانفرنس‘‘ کے ا نتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا ڈونگی گراؤنڈکا دورہ
 Posted on: 2/28/2014
نومارچ کو لاہور میں منعقد ہونے والی ’’صوفیاء کرامؒ کانفرنس‘‘ کے ا نتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا ڈونگی گراؤنڈکا دورہ
پنجاب کے غیور عوام ’’ صوفیاء کرامؒ کانفرنس ‘‘ میں کثیر تعداد میں شرکت کر کہ اس بات کو عملی طور پر بھی ثابت کردیں گے کہ پنجاب کی دھرتی اولیاء و صوفیاء کرام کی دھرتی ہے، رابطہ کمیٹی اراکین 
پنجاب و پاکستان کے مخیر حضرات اس کانفرنس کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا بھر پور کردار اد ا کریں ، رابطہ کمیٹی کی اپیل
لاہور ۔۔۔۔۔28، فروری ، 2014 ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین عبدالحسیب ، اسلم شاہ آفریدی اور میاں عتیق نے 9مارچ کو لاہور میں منعقد ہونے والی ’’صوفیاء کرامؒ کانفرنس‘‘ کے ا نتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈونگی گراؤنڈ بمقام ، وحدت کالونی ، نیو مسلم ٹاؤن ، لاہور کا دورہ کیا اور گراؤنڈ میں انتظامات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ، ایم کیوا یم صوبائی تنظیمی کمیٹی کے انچارج ارشاد ضفیر اوردیگر ذمہ داران و کارکنان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے صوفیا کرام کانفرنس کی تیاریوں میں مصروف کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9مارچ کو ڈونگی گراؤنڈ لاہورمیں منعقد ہونے والی عظیم الشان صوفیاء کرامؒ کانفرنس ثابت کر دے گی کہ پنجاب کے عوام کسی ڈنڈہ بردار شریعت کو کبھی قبول نہیں کریں گے بلکہ صوفیاء کرام کی تعلیمات کے مطابق امن و آشتی اور محبت کے پیغام کو پنجاب کی گلی گلی و کوچے کوچے میں پھیلائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے غیور عوام ’’ صوفیاء کرامؒ کانفرنس ‘‘ میں کثیر تعداد میں شرکت کر کہ اس بات کو عملی طور پر بھی ثابت کردیں گے کہ پنجاب کی دھرتی اولیاء و صوفیاء کرام کی دھرتی ہے ۔ انہوں نے پنجاب و پاکستان کے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اس کانفرنس کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا بھر پور کردار اد ا کریں ۔

9/28/2024 6:26:28 PM