Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے اراکین کا مشترکہ اجلاس


ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے اراکین کا مشترکہ اجلاس
 Posted on: 2/26/2014
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے اراکین کا مشترکہ اجلاس
اجلاس میں قومی اسمبلی میں پیش کی گئی قومی سلامتی پالیسی پر تفصیلی غوروخوض اور بحث ومباحثہ کیا گیا
ستمبر2013ء کو وزیراعظم نوازشریف کی صدارت میںآل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی تھی
اس کے بعد سے آج 26 فروری 2014ء کے دن تک حکومت ،ملک میں جاری دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے کسی بھی حتمی فیصلہ پر پہنچنے سے قاصر رہی ہے
ایسا لگتا ہے کہ حکومت ،کنفیوژ ڈاٹ کام کے مرض میں شدت کے ساتھ مبتلا ہے
یہی وجہ ہے کہ وہ قوم کو دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے کوئی واضح اور ٹھوس لائحہ عمل نہیں دے سکی ہے
ملک بھرکے دانشورذرائع ابلاغ کے ذریعہ وزیراعظم صاحب کو قومی سلامتی کے بارے میں پالیسی بنانے میں صائب مشورے دیکر حکومت کی مدد کریں اور ثواب دارین حاصل کریں
کراچی ۔۔۔26، فروری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے اراکین کا مشترکہ اجلاس ہو ا جس میں قومی اسمبلی کے ایوان میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کی جانب سے پیش کی گئی قومی سلامتی پالیسی پر تفصیلی غوروخوض اور بحث ومباحثہ کیا گیا۔ اجلاس میں کہاگیا کہ ستمبر2013ء کو وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کی صدارت میںآل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی تھی ، اس کے بعد سے آج 26 فروری 2014ء کے دن تک حکومت ،ملک میں جاری دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے کسی بھی حتمی فیصلہ پر پہنچنے سے قاصر رہی ہے ۔ اجلاس میں کہاگیا کہ پوری قوم اس امید کے ساتھ قومی اسمبلی کے اجلاس پرنظریں لگائے بیٹھی تھی کہ آج حکومت کی جانب سے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے کسی ٹھوس حکمت عملی کا اعلان کیاجائے گا۔لیکن وفاقی وزیرداخلہ نے قومی اسمبلی میں اپنی تقریرکے دوران قومی سلامتی پالیسی کے حوالہ سے جو تین نکاتی ایجنڈا پیش کیا ہے اسے پڑھنے اور باربار بحث ومباحثے کے بعد رابطہ کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہ کرنے کے سبب ایسا لگتا ہے کہ حکومت ،کنفیوژ ڈاٹ کام (Cofuse.com)کے مرض میں شدت کے ساتھ مبتلا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ قوم کو دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے کوئی واضح اور ٹھوس لائحہ عمل نہیں دے سکی ہے ۔ 
رابطہ کمیٹی نے ملک بھر کے دانشوروں سے اپیل کی کہ وہ ذرائع ابلاغ کے ذریعہ وزیراعظم صاحب کو قومی سلامتی کے بارے میں پالیسی بنانے میں صائب مشورے دیکر حکومت کی مدد کریں اور ثواب دارین حاصل کریں۔

9/28/2024 6:26:22 PM