افتخار رندھاوا کی تائی محترمہ بشیرا بیگم کے انتقال پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔25، فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن افتخار رندھاوا کی تائی محترمہ بشیرا بیگم زوجہ یعقوب رندھاواکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جواررحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے۔ (آمین)