Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مسلح افواج سے اظہار یکجہتی ریلی کی کامیابی ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اہم کردار اد اکرے گی ، سینٹرل آرگنائزر کینیڈا آصف قاضی


مسلح افواج سے اظہار یکجہتی ریلی کی کامیابی ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اہم کردار اد اکرے گی ، سینٹرل آرگنائزر کینیڈا آصف قاضی
 Posted on: 2/25/2014
مسلح افواج سے اظہار یکجہتی ریلی کی کامیابی ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اہم کردار اد اکرے گی ، سینٹرل آرگنائزر کینیڈا آصف قاضی 
ملک کی نظریاتی سرحدوں اور جغرافیئے کی حفاظت کیلئے جناب الطاف حسین کی قائدانہ صلاحیتوں ، حب الوطنی کے جذبے اور ایم کیوایم کے کارکنان کے عزم و حوصلے کو آزمانا چاہئے، آصف قاضی 
اظہار یکجہتی ریلی کی فقید المثال کامیابی پر پاکستانی قوم کو مبارکباد اور شرکت کرنے والے ایک ایک فرد سے دلی تشکر کااظہار 
کینیڈا۔۔۔25، فروری 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کینیڈا کے سینٹرل آرگنائزر آصف قاضی ، جوائنٹ آرگنائزر مسعود حسن اور اراکین سینٹرل کمیٹی نے مسلح افواج او ر فورسز سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی کی زبردست کامیابی پر پاکستانی قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ اظہار یکجہتی کی عظیم الشان ریلی کی کامیابی ملک میں جاری دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اہم کردار ادا کرے گی۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطا ف حسین نے دہشت گردی کے خلاف اور مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے سب سے پہلی فقید المثال ریلی کا انعقاد کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہیں اور ملک و قوم کو دہشت گردی کے ماحول سے نکالنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم اور اس کے کارکنان کو دہشت گردی کے خلاف مسلح افواج اور فورسز کے ساتھ میدان عمل میں اتار دیا ہے اور فقیدالمثال اظہار یکجہتی ریلی کے بعد مسلح افواج اور فورسز کو ملک کی نظریاتی سرحدوں اور جغرافیئے کی حفاظت کیلئے جناب الطاف حسین کی قائدانہ صلاحیتوں ، حب الوطنی کے جذبے اور ایم کیوایم کے کارکنان کے عزم و حوصلے کو آزمانا چاہئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عظیم الشان اظہار یکجہتی ریلی نے ملک میں موجود دہشت گردوں کے حمایتیوں کو ان کی اوقات یاد دلا دی ہے اور بتا دیا ہے کہ ملک بھر کے عوام دہشت گردی اور ظالم وبربریت کے کسی بھی ہتھکنڈے اور نام نہاد ڈنڈا بردار شریعت کو کسی قیمت پر قبول نہیں کریں گے اور اس کے خلاف متحد و منظم ہوکر سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں طالبانائزیشن کی نشاندہی بھی سب سے پہلے جناب الطاف حسین نے ہی کی تھی اور جس ہمت اور جرات و بہادری کے ساتھ انہوں نے ظلم کوو ظلم اور حق کو حق کہا وہ تاریخ کا حصہ بن چکا ہے اور طالبانائزیشن اور ان کی دہشت گردی کے خلاف اب چاہے جو بھی سہرا اپنے سر باندھ لے لیکن دنیا برسوں سے دیکھ رہی ہے کہ دہشت گردی کے خلاف سب سے پہلی آواز جناب الطاف حسین کی ہے اور ملک و قوم کو دہشت گردی سے نجات دلانے کیلئے سب سے پہلا قدم بھی جناب الطاف حسین نے ہی اٹھایاہے ۔ آصف قاضی اور سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کینیڈا کے اراکین نے اظہار یکجہتی ریلی میں شرکت کرنے والے ایک ایک فرد سے دلی تشکر کااظہا رکیا اور انہیں دلی مبارکباد پیش کی ۔

9/28/2024 6:26:00 PM