Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بھتہ نہ دینے کی پاداش میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے معروف مذہبی اسکالر جمیل راٹھور کے ماموں زاد بھائی ساجد کے بہیمانہ قتل پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


بھتہ نہ دینے کی پاداش میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے معروف مذہبی اسکالر جمیل راٹھور کے ماموں زاد بھائی ساجد کے بہیمانہ قتل پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 2/25/2014
بھتہ نہ دینے کی پاداش میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے معروف مذہبی اسکالر جمیل راٹھور کے ماموں زاد بھائی ساجد کے بہیمانہ قتل پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
مقتول کی نماز جنازہ اور تدفین میں رابطہ کمیٹی رکن سیف یار خان، ایم کیوایم علماء کمیٹی ، متحدہ بین المسلمین فورم ، معروف و ممتاز علمائے کرام اور دیگر کی شرکت
کراچی ۔۔۔25، فروری 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے بھتہ نہ دینے کی پاداش میں حسن اسکوائر پر واقع میڈیکل اسٹور پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے معروف مذہبی اسکالر جمیل راٹھور کے ماموں زادبھائی ساجد کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جمیل راٹھور کے ماموں زاد بھائی کی بھتہ نہ دینے کی پاداش میں فائرنگ سے سفاکانہ قتل کی واردات سے ثابت ہوتا ہے کہ شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود جرائم پیشہ بھتہ خور دہشت گرد نہ صرف اپنی سماج دشمن کارروائیوں میں مصروف ہیں اور بے گناہ افرادکوقتل و غارتگری کا نشانہ بنا رہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے مذہبی اسکالر جمیل راٹھور کے ماموں زاد بھائی ساجد کے بہیمانہ قتل پر تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مقتول کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔ رابطہ کمیٹی نے وفاقی اور صوبائی حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ بھتہ نہ دینے کی پاداش میں فائرنگ سے مذہبی اسکالر جمیل راٹھور کے سفاکانہ قتل میں ملوث جرائم پیشہ بھتہ خور دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور جرائم اور سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث عناصر کی بیخ کنی کیلئے ٹھوس اور مثبت اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔ 
دریں اثناء معروف مذہبی اسکالر جمیل راٹھور کے ماموں زاد بھائی ساجد کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ مقتول کی نما زجنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیف یار خان ، ایم کیوایم علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد ، متحدہ بین المسلمین فورم کے رکن اور معروف عالم دین علامہ علی کرار نقوی ، دیگر معروف و ممتاز علمائے کرام ،عمائدین شہر اور مقتول کے عزیز واقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

9/28/2024 6:21:16 PM