Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

الطاف حسین کو افواج پاکستان نے ملا لیا تو مسلح افواج کا مقام بلند اور ملک میں امن و امان ہوگا، مولانا تنویر الحق تھانوی


الطاف حسین کو افواج پاکستان نے ملا لیا تو مسلح افواج کا مقام بلند اور ملک میں امن و امان ہوگا، مولانا تنویر الحق تھانوی
 Posted on: 2/23/2014
الطاف حسین کو افواج پاکستان نے ملا لیا تو مسلح افواج کا مقام بلند اور ملک میں امن و امان ہوگا، مولانا تنویر الحق تھانوی 
اب ظالم اور مظلوم دونوں میں یہ فیصلہ ہوکر رہے گا کہ پاکستان کس کا ہوگا، علامہ عباس کمیلی 
پاک فوج کا طرہ امتیاز یہ ہے کہ اس نے دشمن کو کبھی آگے نہیں بڑھنے دیا اور دشمن ہمیشہ پاک فوج کے آگے زیر ہوا ہے، علی کرار نقوی 
الطاف حسین نے آج اظہار یکجہتی ریلی کاانعقاد کرکے قوم کو رہنما ئی دی ہے اور پلیٹ فارم مہیا کردیا ہے، علامہ ڈاکٹر جمیل راٹھور 
اظہار یکجہتی ریلی تمام مظلوموں کی آواز، مسلح افواج کی حمایت ہے اور لعنتی طالبان کے پاکستان دشمن ہونے کا ثبوت دے رہی ہے ، مجلس وحدت المسلمین علی حسن نقوی
ایم کیوایم کے زیراہتمام مسلح افواج سے اظہار یکجہتی اور دہشت گردی کے خلاف شاہراہ قائدین پر نکالی گئی عظیم الشان ریلی کے لاکھوں شرکاء سے خطاب 
کراچی :۔23؍ فروری 2014ء 
اظہار یکجہتی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے معروف مذہبی اسکالر مولانا تنویر الحق تھانوی نے کہا کہ آج ہم ایسے حالات میں ہیں جس میں صحیح رہنمائی کی ضرورت ہے ، مذہب اسلام وہ دین ہے جس میں کبھی رہنمائی کا فقدان نہیں ہوتا، ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اور آپ رہنما کو پہچانیں ۔ آج جن لوگوں کی دہشت گردی اور ظلم و ستم کے خلاف یہ ریلی نکالی گئی ہے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ و ہ ظالم لوگ اہل علم اور بڑے مذہبی سمجھے جاتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ آج سے 67سال قبل قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے پاکستان کی تشکیل فرمائی تھی اور آج الحمد اللہ ہمیں جناب الطاف حسین کی شکل میں وہ قائد ملا ہے جو انشاء اللہ پاکستان کی تکمیل فرما کے رہیں گے ۔ افواج پاکستان سے اپیل ہے کہ وہ اپنے ذہنوں سے جناب الطاف حسین کے خلاف باتیں نکال دیں کیونکہ جناب الطاف حسین سے زیادہ محب وطن ہم نے نہیں دیکھا ہے ، الطاف حسین کے دل میں درد ہے اور انہوں نے ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دیا ہے ، افواج پاکستان چاہتی ہے کہ اسے چار چاند لگ جائیں ، میں ضمانت دیتا ہوں کہ الطاف حسین کو افواج پاکستان نے ملا لیا تو مسلح افواج کا مقام بلند ہوگا اور ملک میں امن و امان ہوگا۔ جماعت اسلامی ملک کیلئے ناسور تھی اور اب بھی ہے ۔علامہ عباس کمیلی نے ریلی کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب ظلم کے خلاف صف ٖ آراء ہوچکے ہیں اور آپ نے یہ اعلان کردیا ہے کہ ہم ظالم لم قوتوں کے آگے کبھی ہتھیار نہیں ڈالیں گے بلکہ ان سے ہتھیار ڈلوائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ظلم کرنے والے جلد جان لیں گے کہ ان کے خلاف کیسا انقلاب آتا ہے اور ظلم کے خلاف تمام مظلوم قوتیں متحد ہوچکی ہیں جنہیں منتشر کیا ہوا تھا ، اب کوئی شیعہ ، سنی ، کرسچن اور ہندو نہیں اب ظالم اور مظلوم ہیں صرف اور دونوں میں یہ فیصلہ ہوکر رہے گا کہ پاکستان کس کا ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان کے ہم ساتھ ساتھ ہیں اور ان کی کمک کیلئے ہر وقت موجود ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ نام نہاد طالبان کی شریعت رسول اللہ ﷺ کی نہیں ہے ان کی شریعت بربریت ہے اور یہ بربریت اور ظلم ہمیں منظور نہیں ہے ۔ معروف عالم دین علی کرار نقوی ے کہا کہ آج ہم ظالم طاقتوں کے خلاف جمع ہوئے ہیں اور ان کی حمایت میں یعنی افواج پاکستان جو ظالموں کو دنیا سے نیست و نابود کرنا چاہتی ہے ان کی حمایت میں جمع ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فوج ملک و ملت کیلئے استحکام کی ضمانت ہے ۔ علامہ ڈاکٹر جمیل راٹھور نے کہا کہ پاکستان میں مختلف نظریات اور فکر کی صورت میں لوگ منتشر تھے اور پاکستانی دائیں اور بائیں جانب دیکھ رہے تھے کہ ہے کوئی ایسا رہنما ، زعماء لیڈر جو ووٹ مانگنے تو آیا تھا لیکن آج قوم کی بھنور میں پھنسی کشتی کو سہارا دینے کیلئے کوئی ہے ، جب قوم مایوس تھی تو قائد تحریک جناب الطاف حسین نے کہا کہ دائیں بائیں نہیں دیکھو سامنے دیکھو ، الحمد اللہ الطاف حسین نے آج اظہار یکجہتی ریلی کاانعقاد کرکے قوم کو رہنما ئی دی ہے اور پلیٹ فارم مہیاکردیا ہے ، جناب الطاف حسین نے آج احترام آدمیت ، بقائے آدمیت ،فلاح انسانیت کا پیغام دیا ہے ، یہ جلسہ بقائے آدمیت ہے وہیں بقائے اسلام اور شریعت کا بھی جلسہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ الطاف حسین کا دامن تھام لیاجائے تو طالبان اور ظالمان نہیں رہیں گے بلکہ اسلام اور قرآن کو ماننے والے ہی باقی رہیں گے ۔مجلس وحدت المسلمین کے علی حسن نقوی نے کہا کہ یہ ریلی تمام مظلوموں کی آواز بن کر مسلح افواج کی حمایت کرتے ہوئے لعنتی طالبان ، لشکر جھنگوی ، سپاہ صحابہ کے پاکستان دشمن ہونے کا ثبوت دے رہی ہے ۔ طالبان ملک کیلئے ناسور ہیں اور ناسور کا جب تک آپریشن نہیں کیا جائے اور اسے جسم سے کاٹ کر جڑوں سے نہیں نکالا جاتا اس وقت تک علاج ناممکن ہے ۔



9/28/2024 6:25:43 PM