Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آج ہمیں ایسے اتحاد کی ضرورت ہے جس کے تحت ہم پاکستان کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں، نہال ہاشمی رہنما مسلم لیگ ن


آج ہمیں ایسے اتحاد کی ضرورت ہے جس کے تحت ہم پاکستان کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں، نہال ہاشمی رہنما مسلم لیگ ن
 Posted on: 2/23/2014
آج ہمیں ایسے اتحاد کی ضرورت ہے جس کے تحت ہم پاکستان کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں، نہال ہاشمی رہنما مسلم لیگ ن 
مسلح افواج کے ساتھ ہم سب ہیں اور پاکستان کو بچائیں گے ، رہنما مسلم لیگ ن اے ڈی لاکھو
ملک واضح طور پر دو نظریاتی حصوں میں بٹ چکا ہے، دہشت گردوں کو نظریاتی شکست دینا ہوگی ، پی پی رہنما نجمی عالم 
طالبان نے55ہزار پاکستانیوں کے سر کاٹے ، پاکستانیوں کے خون سے ہولی کھیلی،محترمہ آسیہ اسحاق سیکریٹری اطلاعات آل پاکستان مسلم لیگ 
ایم کیوایم کے زیراہتمام مسلح افواج سے اظہار یکجہتی اور دہشت گردی کے خلاف شاہراہ قائدین پر نکالی گئی عظیم الشان ریلی کے لاکھوں شرکاء سے خطاب 
کراچی ۔۔۔23، فروری 2014ء 
اظہار یکجہتی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا کہ ملک میں امن و سلامتی لانا ہمارا اور آپ کا فرض ہے ، دشمن شہروں، پہاڑوں اور بارڈر کے اس پار ہو اب بچ نہیں سکتا ، آج پاکستان کو نہ صرف اندرونی بلکہ دشمنوں سے بھی خطرہ ہے ۔ ۔ انہوں نے کہاکہ آج ہمیں ایسے اتحاد کی ضرورت ہے جس کے تحت ہم پاکستان کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں ہم اور آپ ملکر پاکستان کو دہشت گردوں سے نجات دلائیں گے ۔پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری نجمی عالم نے کہاکہ یہ دہشت گردکیسے مسلمان ہیں جو مدرسوں، مسجدوں کو بموں سے اڑاتے ہیں اورکیسا اسلام لانا چاہتے ہیں ، سوات اور بونیر میں بیٹھ کر یہ دہشت گرد بھتہ مانگتے ہیں ہمیں ایسا اسلام نہیں چاہئے بلکہ ہمیں رسول اللہ ﷺ کا پیار ، محبت اور امن کا اسلام چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کو نظریاتی شکست دینا ہوگی ورنہ یہ دہشت گرد الشمس ، البدر اورطالبان کے روپ میں آتے رہیں گے ان سے نجات کیلئے سب سیاسی جماعتوں کو متحد ہوکر مسلح افواج کا ساتھ دینا ہوگا ۔ محترمہ آسیہ اسحاق سیکریٹری اطلاعات آل پاکستان مسلم نے اے پی ایم ایل ، پرویز مشرف کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ کو سلام اورمبارکباد پیش کرتی ہوں ۔ انہوں نے ریلی کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے فخریہ سپوتوں اور بہنوں یہ سازش آج کی نہیں بلکہ 35برس قبل کی ہے ، اس سازش نے افواج پاکستان کو برا بنانے کی کوشش کی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ جنہوں نے 55ہزار پاکستانیوں کے سر کاٹے ، پاکستانیوں کے خون سے ہولی کھیلی سب سے پہلے ان نام نہاد شریعت کے دعویداروں اورقاتلوں کو ہمارے حوالے کیا جائے ہم پہلے ان کی گردنیں اتاریں گے اس کے بعد بات ہوگی ۔ مسلم لیگ ن سندھ کے رہنما اے ڈی لاکھو نے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کی ریلی میں شرکت کی دعوت دینے پر جناب الطاف حسین سے دلی تشکر کااظہا رکرتے ہوئے کہاکہ یہ ملک محنت اور قربانیوں سے بنا ہے ۔

9/28/2024 6:25:08 PM