Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ ایم کیوایم کے وفدکی شاہ تراب الحق قادری سے ملاقات


متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ ایم کیوایم کے وفدکی شاہ تراب الحق قادری سے ملاقات
 Posted on: 2/22/2014
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ ایم کیوایم کے وفدکی شاہ تراب الحق قادری سے ملاقات
کراچی:۔۔۔21، فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان احمدسلیم صدیقی اورسیف یارخان نے جماعت اہل سنّت پاکستان کراچی کے امیراورمعروف مذہبی شخصیت علامہ شاہ تراب الحق قادری سے ان کی رہائشگاہ پرملاقات کی اورانہیں قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے خصوصی پیغام پہنچایا۔ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے بات چیت ہوئی ۔اس موقع پرشاہ تراب الحق قادری نے مذہبی وفرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے قائدتحریک الطاف حسین کی کاوشوں کوسہراتے ہوئے ایم کیوایم کے مثبت کردارکی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ تمام علمائے حق ملک وملت کے دشمن دہشت گردطالبان کے خلاف میدانِ عمل میں موجودہیں۔شاہ تراب الحق قادری نے اس بات پراتفاق کیاکہ تمام پاکستانیوں میں اتحاد و یکجہتی کی سخت ضرورت ہے تاکہ انتہاء پسنداوروحشی درندوں کاڈٹ کرمقابلہ کیاجاسکے۔اس سلسلے میں تمام پاکستانی اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑے ہیں ہم اپنے وطن کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔اس موقع پرایم کیوایم علماء کمیٹی کے انچارج جاویداحمد،اراکین مولانافیروزالدین رحمانی اورذوالفقارعلی بھی موجودتھے ۔

9/28/2024 6:18:48 PM