ایم کیو ایم شعبہ اطلاعات کے رکن قمر منصور کے والد عبدالغفور صدیقی مرحوم کااتوار کو ہونے والا چہلم یکجہتی ریلی کے سبب ملتوی
اب مرحوم کا چہلم مورخہ 27؍ فروری 2014ء بروز جمعرات کورہائشگاہ واقع نارتھ کراچی میں منعقد ہوگا
چہلم کے سلسلے میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی بعد نماز ظہر تا عصر جبکہ فاتحہ خوانی بعد نماز عصر ہوگی
کراچی:22؍ فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ اطلاعات کے رکن قمر منصور کے والد عبدالغفور صدیقی مرحوم کا مورخہ 23؍ فروری 2014ء بروز اتوار کو ہونے والا چہلم ایم کیو ایم کے تحت منعقد ہونے والی یکجہتی ریلی کے سبب ملتوی کردیا گیا ہے ۔ ایم کیو ایم شعبہ اطلاعات کے اعلامیہ کے مطابق عبدالغفور صدیقی مرحوم کا چہلم اب مورخہ 27؍ فروری 2014ء بروز جمعرات مرحوم کی رہائشگاہ 11-C-2 نارتھ کراچی میں ہوگا ۔ اس سلسلے میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے بعد نماز ظہرتا عصر قرآن خوانی جبکہ بعد نماز عصر فاتحہ خوانی ہوگی۔