Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جوش ملیح آبادی محروموں، مظلوموں اورکچلے ہوئے طبقات کی آوازتھے۔ الطاف حسین


جوش ملیح آبادی محروموں، مظلوموں اورکچلے ہوئے طبقات کی آوازتھے۔ الطاف حسین
 Posted on: 2/22/2014
جوش ملیح آبادی محروموں، مظلوموں اورکچلے ہوئے طبقات کی آوازتھے۔ الطاف حسین
جوش ملیح آبادی نے صرف حسن اورعشق کوہی اپناموضوع نہیں بنایابلکہ معاشرے میں پائی جانے والی ناہمواریوں،ناانصافیوں اورظلم وجبرکے خلاف بھی لوگوں میں بیداری پیداکی
ظلم وجبر کے خلاف جذبات رکھنے والے تمام افراد میں جوش ملیح آبادی نہایت قدرکی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں
جوش ملیح آبادی اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں اورتادیر زندہ رہیں گے۔ الطاف حسین 
برصغیرپاک وہندکے ممتازشاعرجوش ملیح آبادی کو برسی کے موقع پرالطاف حسین کا زبردست خراج عقیدت 

لندن ۔۔۔22 فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے برصغیرپاک وہندکے ممتازشاعرجوش ملیح آبادی کی برسی کے موقع پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ جوش ملیح آبادی محروموں، مظلوموں اورکچلے ہوئے طبقات کی آوازتھے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ جوش ملیح آبادی نے اپنی شاعری میں صرف حسن اورعشق کوہی اپناموضوع نہیں بنایابلکہ انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے معاشرے میں پائی جانے والی ناہمواریوں،ناانصافیوں اورظلم وجبرکے خلاف بھی لوگوں میں بیداری پیداکی۔ اپنی اس جرات وبیباکی پر انہیں ایک مخصوص طبقہ کی جانب سے نارواسلوک اورناپسندیدگی کابھی سامناکرناپڑالیکن انہوں نے آخر وقت تک اپنے اصولوں اورنظریات پر سمجھوتہ نہیں کیااوراپنے قلم کے ذریعے حق اورسچ کی آوازبلندکرتے رہے ۔ یہی وجہ ہے کہ آج ظلم وجبر کے خلاف جذبات رکھنے والے تمام افراد میں جوش ملیح آبادی نہایت قدرکی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ جوش ملیح آبادی اگرچہ دنیاسے چلے گئے لیکن اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں وہ آج بھی زندہ ہیں اورتادیر زندہ رہیں گے

9/28/2024 6:21:27 PM