Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

طالبان اور پاکستان ایک دوسرے کی ضد ہیں ،الطاف حسین


طالبان اور پاکستان ایک دوسرے کی ضد ہیں ،الطاف حسین
 Posted on: 2/22/2014
طالبان اور پاکستان ایک دوسرے کی ضد ہیں ،الطاف حسین
پاکستان کے پالیسی ساز اداروں کو جان لیناچاہیے کہ پاکستان اورطالبان ایک ساتھ نہیں چل سکتے
اگر پاکستان پر طالبان دہشت گردوں کاقبضہ ہوا تو پاکستان کی سلامتی وبقاء خطرے میں پڑجائے گی
روشن خیال سیاسی کارکنان، دانشور، کالم نگار، علمائے کرام ، خواتین اور انسانی حقوق کی تنظیمیں ، صحافتی تنظیمیں ، وکلاء برادری اور محنت کشوں کی تنظیمیں پاکستان کی بقاء وسلامتی کیلئے ’’یکجہتی ریلی‘‘ میں بھرپورشرکت کریں قائد ایم کیوایم الطاف حسین کی اپیل
ہفتہ کی صبح نائن زیروعزیزآباد میں رابطہ کمیٹی اور ایم کیوایم کے دیگر شعبہ جات کے ارکان سے گفتگو
لندن۔۔۔22، فروری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ طالبان اور پاکستان ایک دوسرے کی ضد ہیں ،اگر پاکستان پر طالبان دہشت گردوں کاقبضہ ہوا تو پاکستان کی سلامتی وبقاء خطرے میں پڑجائے گی ۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کی صبح ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیزآباد میں رابطہ کمیٹی اورایم کیوایم کے دیگرشعبہ جات کے ارکان سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پرپاکستان کی مختلف قومیتوں اورمختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران نے جناب الطاف حسین کو ایم کیوایم کے تحت ’’یکجہتی ریلی‘‘ کے انعقاد کی تیاریوں میں عوامی سطح پر جوش وخروش کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم ، پاکستان کی واحد جماعت ہے جو گزشتہ کئی برسوں سے پوری قوم کو طالبانائزیشن کے خطرے سے آگاہ کرتی رہی ہے اور حق پرستانہ جدوجہد کی پاداش میں طالبان دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں ، کارکنوں اور دفاترکو بھی دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیاہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان کے پالیسی ساز اداروں کو جان لیناچاہیے کہ جس طرح ایک نیام میں دوتلواریں نہیں رہ سکتیں اسی طرح پاکستان اورطالبان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ پاکستان میں یاتو لبرل اور روشن خیال پاکستانی ہونگے یا پھر طالبان ہونگے کیونکہ پاکستان اور طالبان ایک دوسر ے کی ضد ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ، طالبان نہیں بنایاتھا اگرپاکستان پر ان دہشت گردوں کا قبضہ ہوا تو پاکستان کی سلامتی وبقاء خطرے میں پڑجائے گی ۔ 
جناب الطاف حسین نے طالبان دہشت گردوں کے خلاف نبردآزما مسلح افواج،رینجرز، ایف سی،لیویز،دیگر پیراملٹری فورسز ،پولیس اوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں سے اظہاریکجہتی کیلئے اتوار 23 فروری کو کراچی میں عوامی ’’یکجہتی ریلی‘‘ کے انعقادکے انتظامات میں دن رات محنت وجانفشانی سے کام کرنے والے تمام ذمہ داروں اورکارکنوں کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین بھی پیش کیا۔ جناب الطاف حسین نے پاکستان کی روشن خیال سیاسی جماعتوں کے کارکنوں، دانشوروں، کالم نگاروں، مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے علمائے کرام ، خواتین اور انسانی حقوق کی تنظیموں ، صحافتی تنظیموں ، وکلاء برادری، محنت کشوں کی تنظیموں اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے پرزور اپیل کی کہ وہ پاکستان کی بقاء وسلامتی اورترقی وخوشحالی کیلئے ایم کیوایم کے تحت ’’یکجہتی ریلی‘‘ میں بھرپورشرکت کریں۔

12/12/2024 10:37:22 PM