Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان اورایم کیوایم کیلئے حاجی عبدالرزاق کی گرانقدرخدمات کو کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا، الطاف حسین


پاکستان اورایم کیوایم کیلئے حاجی عبدالرزاق کی گرانقدرخدمات کو کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا، الطاف حسین
 Posted on: 2/21/2014
پاکستان اورایم کیوایم کیلئے حاجی عبدالرزاق کی گرانقدرخدمات کو کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا، الطاف حسین
ملک کو جب بھی جنگی صورتحال کا سامنا ہوا تو حاجی عبدالرزاق نے اپنی بساط سے بڑھ کر پاکستان کی مالی مدد کی
حاجی عبدالرزاق صاحب نے لندن میں جس طرح میری مالی معاونت کی میں اسے زندگی بھر بھول نہیں سکتا
ایم کیوایم ، پاکستان کے علاوہ امریکہ ، برطانیہ ، جرمنی ، آسٹریلیا، بیلجیئم اور دیگرممالک میں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کرے گی
حاجی عبدالرزاق کے انتقال پر قائد ایم کیوایم الطاف حسین کی اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو
لندن۔۔۔21، فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اے آروائی گروپ کے چیئرمین حاجی عبدالرزاق یعقوب کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ کڑے اور مشکل وقت میں پاکستان کیلئے حاجی عبدالرزاق یعقوب کی گراں قدرخدمات کو کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے پاکستان اور ایم کیوایم کیلئے حاجی عبدالرزاق یعقوب کی خدمات کااعتراف کرتے ہوئے کہاکہ 1965ء کی جنگ ہویا 1970ء کی ، کارگل کا معرکہ ہو یا سیاچن کا ، ملک کو جب بھی جنگی صورتحال کا سامنا ہوا تو حاجی عبدالرزاق یعقوب نے یہ نہیں دیکھا کہ ان کا کیا ہوگا بلکہ انہوں نے اپنی بساط سے بڑھ کر پاکستان کی مالی مدد کی جس کی گواہی موجودہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف بھی دے سکتے ہیں۔ مرحوم نے ہرکڑے اور مشکل وقت میں پاکستان کی جس طرح خدمت کی اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ حاجی عبدالرزاق مختلف اداروں کے ذریعہ غریبوں ، ناداروں ، بیواؤں اور یتیم بچوں کی مالی کفالت اور خبرگیری کرتے رہے ہیں اور آج میں اس بات کا اعتراف کرتا ہوں کہ جب میں لندن آیا اور پاکستان میں ایم کیوایم کے خلاف آپریشن کاآغاز ہوا تو اس وقت میرے پاس پانچ پاؤنڈ تک نہیں تھے اور ایم کیوایم کی مالی صورتحال بہت خراب تھی ان مشکل ترین حالات میں حاجی عبدالرزاق صاحب نے جس طرح میری مالی معاونت کی میں زندگی بھر اسے بھول نہیں سکتا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ حاجی صاحب ایک مشفق بزرگ تھے اور مجھ سے ان کا ملنا جلنا بالکل اپنوں کی طرح تھا ۔ مرحوم جب بھی ایم کیوایم کے آفس آتے تھے تو گھر کے بزرگ کی طرح شفقت کیا کرتے تھے ۔وہ ایک کھرے انسان تھے اور ہمیں غلط بات پر فوری ٹوک دیا کرتے تھے ۔ ایم کیوایم کے ساتھ ان کی وابستگی ایک خاندان کے سربراہ کی طرح تھی ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ حاجی عبدالرزاق یعقوب کی رحلت پر میں ان کے تمام اہل خانہ ، اے آروائی سے وابستہ تمام افراد اور پاکستان بھر کے عوام سے دلی تعزیت کرتا ہوں ۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ حاجی عبدالرزاق مرحوم کے درجات بلند فرمائے ، انہیں کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرے ، سوگوارلواحقین کو صبرجمیل عطا کرے اورمرحوم کی اولاد کو دکھی انسانیت کی خدمت پر مامور کردے۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ حاجی صاحب کے انتقال پرمیں خودبھی دکھی اور غمگین ہوں اللہ تعالیٰ مجھے بھی یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ حاجی عبدالرزاق یعقوب ہمارے بزرگ تھے اور ان کے ایصال ثواب کیلئے ایم کیوایم ، پاکستان کے علاوہ امریکہ ، برطانیہ ، جرمنی ، آسٹریلیا، بیلجیئم اور دیگرممالک میں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کرے گی ۔

9/28/2024 6:18:01 PM