Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دہشت گردوں سے مذاکرات 18کروڑ عوام اور شہیدوں کے خون سے مذاق ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


دہشت گردوں سے مذاکرات 18کروڑ عوام اور شہیدوں کے خون سے مذاق ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 2/21/2014
دہشت گردوں سے مذاکرات 18کروڑ عوام اور شہیدوں کے خون سے مذاق ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
طالبانائزیشن کے حوالے سے جناب الطاف حسین کی باتیں سچ ثابت ہوگئی ہیں ،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
ایم کیوایم ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے پاک افواج کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے
خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب 
کراچی ۔۔۔21، فروری 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں سے مذاکرات 18کروڑ عوام اور شہیدوں کے خون سے مذاق ہے اورقائد تحریک جناب الطاف حسین نے چھ سال قبل کراچی سمیت ملک میں طالبانائزیشن کے حوالے سے جو باتیں اور پیشن گوئیاں کی تھیں وہ آج سچ ثابت ہورہی ہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ملک میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں اضافہ اور اس پر حکومت کی پراسرار خاموشی پر گہری تشویش کااظہار کیا گیا ۔ اجلاس میں ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج رؤف صدیقی ، جوائنٹ انچارج غازی صلاح الدین ، محترمہ خوش بخت شجاعت ، لونگ خان چنہ ، پونجو مل بھیل ، انورا قبال بلوچ ، ہیر سوہو ، عبد الحسیب خان، ڈاکٹر ارشد وہرہ ، ڈاکٹر لیلیٰ پروین ، نگہت زہری ، پیر فرزند علی شاہ جیلانی ، ڈاکٹر ایوب شیخ ، فیروز عالم لاری ، سید عثمان علی ، عبد الوحید عباسی ، سید سلیم اختر ایڈووکیٹ ، حاجی نصیر کھوسہ ، ریحان ذیشان ، صادق محمد ، ہارون باری اوررشید مسیح بھی موجودتھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ طالبان نے جس طرح پاک فوج کے 23جوانوں کو شہید کرکے ان کی ویڈیو حکومت کو پیش کی وہ واضح کرتا ہے کہ طالبان ملک کی بنیادوں کو ہلا دینا چاہتے ہیں اور حکومت مذاکرات ، مذاکرات کا کھیل کھیل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ملک کے واحد لیڈر ہیں جن کا دہشت گردوں کے حوالے سے مؤقف بالکل واضح ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ طالبان کے سیاسی ترجمان اب کس منہ سے ملک میں تبدیلی کی بات کرتے ہیں جبکہ وہ عام انتخابات میں نوجوانوں کو نئے پاکستان کا خواب دکھا رہے تھے ؟ اور طالبان نے انہیں اپنا ترجمان بنا کر اُن کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے ملکی مفاد اور دہشت گردوں سے پاک پاکستان کے مؤقف کی آج ملک کا بچہ بچہ تائید کرتا ہے، ایم کیوایم ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے پاک افواج کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اوردہشت گردوں کو بتا دینا چاہتی ہے کہ پاک افواج کو ملک کی 18کروڑ عوام کی مکمل تائید حاصل ہے ۔اجلاس کے اختتام پر سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اراکین کے اعزاز میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے عشائیہ بھی دیا گیا ۔

9/28/2024 6:26:01 PM