کارکنان کے انتقال پر ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن:۔۔19؍ فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم ٹنڈو الہ یار زون یونٹ 2-Cکے کارکن سید رضوان شاہ ، ایم کیو ایم گھوٹکی زون کے کارکن محمد حنیف مغل کے انتقال پر گہرے رنج وغم اورافسوس کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومین کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ دکھ اورافسوس کی گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل دے۔(آمین)