Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قومی اسمبلی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ’’لاء اینڈ جسٹس ‘‘کی جانب سے ’’اسپیشل افراد ‘‘ کی ملک کے منتخب ایوانوں میں نمائندگی کے ایم کیوایم کی طرف سے پیش کئے گئے بل کو مسترد کرنے پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


قومی اسمبلی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ’’لاء اینڈ جسٹس ‘‘کی جانب سے ’’اسپیشل افراد ‘‘ کی ملک کے منتخب ایوانوں میں نمائندگی کے ایم کیوایم کی طرف سے پیش کئے گئے بل کو مسترد کرنے پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 2/19/2014
قومی اسمبلی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ’’لاء اینڈ جسٹس ‘‘کی جانب سے ’’اسپیشل افراد ‘‘ کی ملک کے منتخب ایوانوں میں نمائندگی کے ایم کیوایم کی طرف سے پیش کئے گئے بل کو مسترد کرنے پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
بل کو یہ کہ کر مسترد کرنا ہے کہ قانون میں اس کی کوئی گنجائش نہیں معذور افراد کے جائز حقوق کی فراہمی سے فرار کا عمل ہے ، رابطہ کمیٹی 
اسپیشل افراد کی حق تلقی بند کی جائے اور ملکی سطح پر معذورا فراد کیلئے ٹھوس اور مثبت اقدامات بروئے 
کار لائے جائیں ، رابطہ کمیٹی کا صدر اور وزیراعظم سے مطالبہ 
کراچی ۔۔۔19، فروری 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے قومی اسمبلی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ’’لاء اینڈ جسٹس ‘‘کی جانب سے ’’اسپیشل افراد ‘‘ کی ملک کے منتخب ایوانوں میں نمائندگی کے ایم کیوایم کی طرف سے پیش کئے گئے بل کو مسترد کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے معذور افراد کی کھلی حق تلفی اور افسوسناک عمل قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیوایم چاہتی ہے کہ ایسے اسپیشل افراد جو جسمانی طور پر کسی بھی محرومی سے دوچارہیں لیکن ذہنی اور عملی طور پر ہنر اور تعلیم یافتہ ہیں انہیں ملک کے منتخب ایوانوں میں نمائندگی دی جائے تاکہ وہ اپنے حقوق کیلئے خود آواز بلند کرسکیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ WHOاور دیگر فلاحی تنظیموں کی رپورٹ کے مطابق ایسے معذور افراد 15فیصد ہیں جس میں سے 5فیصد ذہنی معذور ی کا بھی شکار ہیں جب کہ 10فیصد ایسے ہیں جو ذہنی طور پر توانا ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم ذہنی طور پر توانا اسپیشل افراد کی ایوانوں میں نمائندگی کیلئے 17دسمبر 2013کو قومی اسمبلی میں آواز بلند کرچکی ہے ، جب کہ گزشتہ اسمبلی میں بھی ایم کیوایم کے پیش کردہ تمام بلوں کے ساتھ معذور افراد کی نمائندگی کے بل کو بھی پیچھے دھکیل دیا گیا تھا جبکہ اب ایم کیوایم نے 4فروری 2014ء کو معذور افراد کی نمائندگی کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جسے متعلقہ وزیر کے نکتہ اعتراض پر بحث و مباحثہ کے بعد قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ’’لاء اینڈ جسٹس‘‘ کے سپرد کردیا گیا ۔ رابطہ کمیٹی نے مزید کہاکہ قومی اسمبلی کی لاء اینڈ جسٹس کمیٹی کی میٹنگ 17فروری کو ہوئی جس میں اسپیشل افراد کی نمائندگی کا بل پیش کرنے والی حق پرست رکن قومی اسمبلی کشور زہرا نے بھی شرکت کی اور اس میٹنگ میں پوری ذمہ داری کے ساتھ ایم کیوایم کے وژن کے مطابق اسپیشل افراد کا مقدمہ لڑا لیکن انتہائی افسوس ناک امر یہ ہے کہ سب کمیٹی کے سیکریٹری نے اسپیشل افراد کی نمائندگی کے بل کو یہ کہ کر بلڈوز کردیا کہ قانون میں اسپیشل افراد کیلئے ایسی کوئی گنجائش نظر نہیں آتی نہ صرف قابل مذمت بلکہ اسپیشل افراد کو جائز حقوق کی فراہمی سے فرار کا عمل ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے لاء اینڈ جسٹس کی جانب سے اسپیشل افراد کی نمائندگی کے بل کو مسترد کئے جانے کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور اسپیشل افراد کی حق تلفی اور ان کے ساتھ ناانصافی کا عمل فی الفور بند کراکر ملکی سطح پراسپیشل افراد کیلئے نہ صرف منتخب ایوانوں بلکہ ان کی عام زندگیوں میں سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹھوس اور مثبت اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔

9/28/2024 4:19:58 PM