Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کی حق پرستانہ جدوجہد میں شامل مظلوم قومیتوں کے عوام ملک کی سلامتی اور استحکام کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ، احمد سلیم صدیقی


جناب الطاف حسین کی حق پرستانہ جدوجہد میں شامل مظلوم قومیتوں کے عوام ملک کی سلامتی اور استحکام کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ، احمد سلیم صدیقی
 Posted on: 2/19/2014
جناب الطاف حسین کی حق پرستانہ جدوجہد میں شامل مظلوم قومیتوں کے عوام ملک کی سلامتی اور استحکام کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ، احمد سلیم صدیقی 
ایم کیوایم ایلڈرزونگ کے زیراہتمام گلستان جوہر میں منعقدہ اجتماع سے خطاب 
کراچی ۔۔۔19، فروری 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی نے کہا ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی حق پرستانہ جدوجہد ملک بھر کی تمام مظلوم قومیتوں کے حقوق کے حصول کیلئے ہے اور حقوق کی اس حق پرستا نہ جدوجہد میں شامل مظلوم قومیتوں کے عوام موجودہ نازک ترین حالات میں ملک کی سلامتی اور استحکام کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ایم کیوایم ایلڈرزونگ کے زیر اہتمام گلستا جوہر میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ایم کیوایم کے بزرگ کارکنان اور حق پرست عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر حق پرست رکن سندھ اسمبلی ارتضیٰ فاروقی ، ایم کیوایم ایلڈرزونگ کے جوائنٹ انچارج ضمیر الحق اور اراکین بھی موجود تھے ۔ احمد سلیم صدیقی نے اجتماع کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کو قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ ملک کے وسیع تر مفاد میں استعمال کیا ہے اور ایم کیوایم کے قیام کے روز سے ہی ایم کیوایم اور اسکے کارکنان تمام تر مظالم ، قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے اور اپنی جانوں کے نذرانہ پیش کرنے کے باوجود آج بھی ملک کی ترقی و خوشحالی اور اسے دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلانے کیلئے پرعزم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین کی جدوجہد کا مقصد اپنے ذاتی مفادات حصول کیلئے ہرگز نہیں ہے اور ان کی حق پرستانہ جدوجہد کو کسی طرح بھی محدود قرار نہیں دیاجاسکتا بلکہ جناب الطاف حسین کی جدوجہد کی وسعت اتنی ہے کہ اس میں اب تمام قومیتوں ، مسالک اور مذاہب کے بلاتفریق عوام شامل ہیں ۔ احمد سلیم صدیقی نے اجتماع کے شرکاء پر زور دیا کہ وہ ملک کے موجودہ نازک ترین حالات سے نہ صرف خود باخبر رہیں بلکہ دوسروں کو بھی باخبر رکھیں اور اپنے ارد گرد مشکوک عناصر اور سرگرمیوں پر کڑی نگاہ رکھیں ۔

9/28/2024 4:19:41 PM