Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیاپر طالبان کے ہرقسم کے بیانات کونشراورشائع کرنے پرمکمل پابندی عائد کی جائے۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ


الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیاپر طالبان کے ہرقسم کے بیانات کونشراورشائع کرنے پرمکمل پابندی عائد کی جائے۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 2/19/2014
الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیاپر طالبان کے ہرقسم کے بیانات کونشراورشائع کرنے پرمکمل پابندیعائد کی جائے۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
اس سلسلے میں فوری طورپرایک آرڈی ننس جاری کیاجائے۔ وزیراعظم نوازشریف، وزیرداخلہ چوہدری نثار ،چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اوروفاقی وزیراطلاعات سے ایم کیوایم کا پرذورمطالبہ
الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیا کے مالکان اورمدیران طالبان کی خبریں اوربیانات نشراورشائع کرنے پرپابندی کے سلسلے میں بھرپورتعاون کریں
دہشت گرد ی کی لعنت کے خاتمہ اورملکی سلامتی کیلئے حکومت اورارباب اختیارکوسخت اقدامات اٹھانے کافیصلہ کرناہوگا
طالبان گزشتہ چند دنوں کے دوران کئی ٹی وی چینلزاوراخبارات کے دفاتراورصحافیوں پر دہشت گرد حملے کرچکے ہیں
طالبان کئی صحافیوں کوقتل کرچکے ہیں،مزیدصحافیوں،کالم نگاروں اوراینکرزکوبھی قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں
الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیاکے دفاتر، صحافیوں، اینکرزاورعملے کو مکمل تحفظ فراہم کیاجائے تاکہ صحافی برادری کسی قسم کی دھونس، دھمکی یادباؤمیں آئے بغیرپوری آزادی کے ساتھ اپنے پیشہ وارانہ فرائض انجام دے سکیں
کراچی۔۔۔19 فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن نے وزیراعظم میاں محمدنوازشریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار ،چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اوروفاقی وزیراطلاعات سے پرذورمطالبہ کیاہے کہ طالبان کی نہ ختم ہونے والی دہشت گردی کے خاتمہ اورملکی سلامتی وبقاء کے لئے الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیاپر طالبان کے ہرقسم کے بیانات کونشراورشائع کرنے پرمکمل پابندی عائد کی جائے۔ اپنے مشترکہ بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ وقت آگیاہے کہ اب ملک سے دہشت گرد ی کی لعنت کے خاتمہ اورملکی سلامتی کے لئے حکومت اورارباب اختیارکوسخت نوعیت کے اقدامات اٹھانے کافیصلہ کرناہوگا۔اس سلسلے میں دیگرسخت اقدامات کے ساتھ ساتھ حکومت ایک اعلان کاباآسانی فوری نفاذ کرسکتی ہے اوروہ یہ ہے کہ فوری طورپرایک آرڈی ننس جاری کیاجائے جس کے تحت پاکستان کے تمام الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیا،اخبارات اوررسائل وجرائدمیں طالبان کے بیانات کونشراورشائع کرنے پر مکمل پابندی عائد کی جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قوم کو دہشت گردی اورطالبان کے اصل چہرے سے آگاہ کرنے کی پاداش میں طالبان دہشت گرد گزشتہ چند دنوں کے دوران کئی ٹی وی چینلزاوراخبارات کے دفاتراورصحافیوں پر دہشت گرد حملے کرچکے ہیں اور اب تک کئی صحافیوں کوقتل 

کرچکے ہیں اورمزیدصحافیوں،کالم نگاروں اوراینکرزکوبھی طالبان کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ طالبان کی اس دہشت گردی کے سلسلے کوروکنے کیلئے ضروری ہے کہ طالبان کی میڈیا کوریج پر مکمل پابندی عائد کی جائے ۔رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیاکے دفاتر، صحافیوں، اینکرزاورعملے کو مکمل تحفظ فراہم کیاجائے تاکہ صحافی برادری کسی قسم کی دھونس، دھمکی یادباؤمیں آئے بغیرپوری آزادی کے ساتھ اپنے پیشہ وارانہ فرائض انجام دے سکیں۔رابطہ کمیٹی نے الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیا کے مالکان اورمدیران سے بھی درخواست کی کہ وہ طالبان کی خبریں اوربیانات نشراورشائع کرنے پر پابندی کے سلسلے میں بھرپورتعاون کریں اورملک کودہشت گردی کی لعنت سے نجات دلانے کیلئے قومی جذبہ کے تحت اپناکرداراداکریں۔ 

9/28/2024 4:21:36 PM