Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین سے پاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ طاہراشرفی کی فون پر گفتگو


ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین سے پاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ طاہراشرفی کی فون پر گفتگو
 Posted on: 2/18/2014
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے پاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ طاہر اشرفی کی فون پر گفتگو
طالبان کے ہاتھوں ایف سی کے 23 اہلکاروں کے سفاکانہ قتل اور لاشوں کی بے حرمتی، فوجی قافلوں پر حملوں اور میجر جہانزیب کی شہادت کے واقعات کی شدید مذمت
ایف سی کے اہلکاروں کی گردنیں قلم کرکے انکی لاشوں کی بیحرمتی کرنا وحشت و بربریت کی بدترین مثال ہے
انسانیت پر یقین رکھنے والا کوئی بھی فرد اس بربریت کو برداشت نہیں کرسکتا
حکومت اور ارباب اختیار پاکستان کو دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلانے کیلئے جلد از جلد کوئی حتمی فیصلہ کریں، مصلحت پسندانہ طرز عمل سے ملک کو مزید ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا، الطاف حسین اور حافظ طاہر اشرفی کا اتفاق
تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اس دہشت گردی کے خلاف متحد ہوجائیں، علمائے حق میدان عمل میں آکر اپنا کردار ادا کریں۔ الطاف حسین
آپ نے برسوں پہلے طالبانائزیشن کے جس خطرے سے آگاہ کیا تھا آج سب اس کا اعتراف کررہے ہیں، طاہر اشرفی
کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل، گرفتاریوں، سرکاری حراست میں تشدد اور لاپتہ کرنے کے واقعات قابل مذمت ہیں۔ حافظ طاہر اشرفی
لندن ۔۔۔18 فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین اورپاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ طاہرمحموداشرفی نے حکومت پاکستان اورارباب اختیارسے کہاہے کہ وہ پاکستان کودہشت گردی کے عفریت سے نجات دلانے کیلئے جلدازجلدکوئی حتمی فیصلہ کریں کیونکہ مصلحت پسندانہ طرزعمل سے ملک کومزیدناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے یہ بات آج ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو کے دوران کہی۔جناب الطاف حسین نے اورحافظ طاہر اشرفی نے طالبان دہشت گردوں کے ہاتھوں ایف سی کے 23 اہلکاروں،فوج کے میجرجہانزیب اور پولیس اہلکاروں کے سفاکانہ قتل اورلاشوں کی بے حرمتی کی شدیدمذمت کی اورکہاکہ سفاکیت اوربربریت کے واقعات وحشت وبربریت کی بدترین مثال ہیں اور انسانیت پریقین رکھنے والاکوئی بھی فرداس بربریت کو برداشت نہیں کرسکتا ۔دونوں رہنماؤں نے اس بات سے اتفاق کیاکہ مذاکرات کے باوجود طالبان کی جانب سے فوج،ایف سی اورپولیس پر حملے اوردہشت گردی کی کارروائیاں اس بات کاتقاضہ کررہی ہیں کہ ارباب اختیار ملک وقوم کواس دہشت گردی اوربربریت سے نجات دلانے کیلئے کوئی ٹھوس فیصلہ کریں۔ اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم اپنی بساط کے مطابق طالبان کی اس بربریت اوردہشت گردی
کے خلاف آوازبلند کررہی ہے۔وقت کاتقاضہ ہے کہ تمام شعبہ ء زندگی سے تعلق رکھنے والے افراداس دہشت گردی کے خلاف متحد ہوجائیں ۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں علمائے حق کوبھی چاہیے کہ وہ میدان عمل میں آکراپناکرداراداکریں۔ اس موقع پر حافظ طاہر اشرفی نے جناب الطا ف حسین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آپ ملک سے دہشت گردی کے عفریت کے خاتمہ اورمذہبی رواداری کے لئے برسوں سے جوکوششیں کررہے ہیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ۔آپ نے برسوں پہلے کراچی میں طالبانائزیشن کے جس خطرے سے آگاہ کیاتھا آج سب اس کااعتراف کررہے ہیں ۔ انہوں نے اس سلسلے میں پاکستان علماء کونسل کی جانب سے اپنے بھرپور تعاون کایقین دلایا۔ حافظ طاہر اشرفی نے کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل، گرفتاریوں، سرکاری حراست میں کئے جانے والے تشدداورانہیں لاپتہ کرنے کے واقعات کی بھی شدیدمذمت کی اورجناب الطا ف حسین سے مکمل یکجہتی کااظہارکیا۔ 

9/28/2024 4:15:17 PM