اورنگی ٹاؤن سیکٹرکے کارکن فیروزحسین کی المناک شہادت پرالطا ف حسین کااظہارافسوس
لندن۔۔۔18، فروری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹرکے کارکن فیروزحسین کی المناک شہادت پرگہرے رنج وغم اورافسوس کااظہارکیاہے اوران کی مغفرت کیلئے دعاکی ہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے فیروزحسین شہیدکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ فیروزحسین شہیدکواپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین یہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ دے۔(آمین