Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کےکارکنان کےماورائےعدالت قتل اورلاپتہ افرادکی بازیابی کیلیئےایم کیوایم اپرپنجاب کمیٹی کااسلام آبادپریس کلب کےسامنےمظاہرہ


 Posted on: 2/18/2014
ایم کیوایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل اور لا پتہ افراد کی بازیابی کیلیئے ایم کیو ایم اپر پنجاب کمیٹی کااسلام آباد پر یس کلب کے سامنے مظاہرہ
حراست کے دوران کارکنان کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایاجارہا ہے، ایم کیوایم کے لاپتہ بے گناہ کارکنوں اور ہمدردوں کے ماورائے عدالت قتل کاچیف جسٹس از خود نوٹس لیں۔میاں عتیق
ماورائے عدالت قتل کیے گئے تمام شہداء کے لواحقین کو انصاف فراہم کیاجائے۔اسلم آفریدی
راولپنڈی؍ اسلام آباد۔۔۔18،فروری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل پر ایم کیو ایم اپر پنجاب کمیٹی کااسلام آباد پر یس کلب کے سامنے مظاہرہ، رابط کمیٹی کے رکن میاں عتیق نے ایم کیوایم کے کار کنان کے ماورائے عدالت قتل کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے، اسلام آباد پریس کلب کے سامنے رابط کمیٹی کے رکن میاں عتیق نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ چارماہ سے ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں اور ہمدردوں کے ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ جاری ہے اور آج تک کسی بھی بے گناہ کارکن کے ماورائے عدالت قتل کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ۔ اس موقع پر رکن رابط کمیٹی اسلم آفریدی ، حاجی عتیق احمد عباسی، جنرل سیکریٹری یاسر علی ، سینیئر نائب صدر شہاب امیر، نائب صدر راجہ اعجاز حسین، ممبر اکرم لون ، ممبر ندیم خان واراکین کمیٹی ، صدر اسلامّ آباد انیس عباسی ،صدر راولپنڈی شیخ خضر حیات واراکین کمیٹی اور کثیر تعدادمیں کارکنان نے شرکت کی۔ رابط کمیٹی کے رکن میاں عتیق نے کہاکہ کارکنان کو سادہ لباس میں ملبوس سرکاری اہلکار گرفتارکرتے ہیں اور انہیں وحشیانہ اور انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کیا جاتا ہے ۔ ایک سال سے ایم کیوایم کے لاپتہ افراد کا کیس بھی سپریم کورٹ میں زیرالتوا ہے۔ایم کیوایم کا شروع دن سے ہی یہ مؤقف ہے کہ کسی بھی جماعت سے تعلق رکھنے والا اگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کومطلوب ہے تو اسے گرفتارکرکے عدالت میں پیش کیا جائے اور کسی بھی ملزم کے خلاف ماورائے آئین اور قانون اقدامات سے گریز کیا جائے اور شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کا احترام کیاجائے ۔رابط کمیٹی کے رکن اسلم آفریدی نے کہاکہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کو حراست کے دوران انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنانا درندگی اور سفاکیت کی انتہاء ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ متحدہ قومی موومنٹ اپر پنجاب کے صدر حاجی عتیق احمدعباسی نے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان وہمدردوں کے ماورائے عدالت قتل کے واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے ، ماورائے عدالت قتل کیے گئے تمام شہداء کے لواحقین کو انصاف فراہم کیاجائے اور سفاک سرکاری اہلکاروں کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کی جائے ۔ 

9/28/2024 4:21:07 PM