ایم کیوایم کے وفد کی عمر کورٹ پریس کلب کے صدر سے ملاقات
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے اعلان کردہ ایک لاکھ روپے کا چیک پیش کیا
وفدمیں حق پرست رکن سندھ اسمبلی پونجومل ایڈوکیٹ اور اراکین زونل کمیٹی شامل تھے
عمرکوٹ۔۔۔۔18فروری2014
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر عمر کوٹ پریس کلب کے لئے ایک لاکھ روپے کی اعلان کردہ رقم کا چیک پریس کلب کے صدر ناہید حسین خٹک کے حوالے کر دیا گیا۔ مذکورہ چیک ایم کیو ایم عمر کوٹ زون کے زونل انچارج و حق پرست رکن سندھ اسمبلی پونجومل ایڈوکیٹ نے پیش کیا اس موقع پر ایم کیوایم عمر کوٹ زون کے زونل کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے ۔اس موقع پر عمر کوٹ پریس کلب کے صدر او روہاں پر موجود دیگر صحافی حضرات نے چیک پیش کئے جانے پر جناب الطاف حسین کا شکریہ اداکیااور ان کی صحت یابی اوردارازیِ عمرکے لئے دعاکی۔ واضح رہے کہ مذکورہ رقم کا اعلان ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین اشفاق منگی اوروسیم اختر نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جناب سے گزشتہ ماہ کیا تھا ۔