Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

میڈیکل اینڈڈینٹیل کالج کے ڈین ڈاکٹر جاوید قاضی کاقتل کھلی دہشت گردی قراردیاہے،انچارج واراکین میڈیکل ایڈکمیٹی


میڈیکل اینڈڈینٹیل کالج کے ڈین ڈاکٹر جاوید قاضی کاقتل کھلی دہشت گردی قراردیاہے،انچارج واراکین میڈیکل ایڈکمیٹی
 Posted on: 2/18/2014
میڈیکل اینڈڈینٹیل کالج کے ڈین ڈاکٹر جاوید قاضی کاقتل کھلی دہشت گردی قراردیاہے،انچارج واراکین میڈیکل ایڈکمیٹی
شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود قتل وغارتگری کی وارداتیں لمحہ فکریہ ہیں
ڈاکٹر جاوید قاضی کے بہیمانہ قتل سمیت شہرمیں دہشت گردی کی وارداتوں کاسختی سے نوٹس لیا جائے 
ڈاکٹرجاویدقاضی کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہاراوران کی مغفرت اوردرجات کی بلندی کیلئے دعا
کراچی:۔۔۔۔18فروری2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی میڈیکل ایڈکمیٹی کے انچارج واراکین نے گذشتہ روزنارتھ ناظم آباد میں مسلح دہشت گردوں کی جانب سے کارپر فائرنگ کرکے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹیل کالج کے ڈین ڈاکٹر جاوید قاضی کوقتل کرنے اورڈرائیور کے زخمی ہونے پر سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے کھلی دہشت گردی قراردیاہے۔ اپنے ایک مشترکہ بیان میڈیکل ایڈکمیٹی کے انچارج واراکین نے ڈاکٹرجاویدقاضی کابہیمانہ قتل شہرمیں انہی دہشت گردی کے واقعات کاتسلسل ہے جس میں ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان اورہمدردوں کونشانہ بنایاجارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود قتل وغارتگری کی وارداتیں لمحہ فکریہ ہیں اورقانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر جاوید قاضی شہیدکے سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کیااورشہید کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور سوگوار لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔میڈیکل ایڈکمیٹی کے ذمہ داران نے وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے ڈاکٹر جاوید قاضی کے بہیمانہ قتل سمیت شہرمیں دہشت گردی کی وارداتوں کاسختی سے نوٹس لیاجائے اور اس میں ملوث دہشت گردوں کوفی الفور گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے ۔

9/28/2024 4:22:00 PM