Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مہاجروں کی نسل کشی کا عمل پاکستان دشمنی کے مترادف ہے ۔ ایم کیوایم امریکہ


قائدتحریک الطاف حسین کا نظریہ ملک کی بقاء کا ضامن ہے ، ایم کیوایم امریکہ
 Posted on: 2/18/2014
قائدتحریک الطاف حسین کا نظریہ ملک کی بقاء کا ضامن ہے ، ایم کیوایم امریکہ
کراچی میں مہاجروں کی نسل کشی کاعمل ان کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، مہاجروں کی نسل کشی کے ذمہ داروں کو فی الفور معطل کر کے عدالتی تحقیقات کرائی جائے، کراچی شہر میں مستقل و پائدار امن کیلئے مقامی پولیس کا قیام عمل میں لایا جائے
کراچی میں پولیس و رینجرز کی جانب سے انسانی حقوق کی مسلسل سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں 
ایم کیوایم امریکہ کی جانب مہاجروں کے انسانی حقوق کی پامالی سے پوری دنیا کو آگاہ کیاجائے گا 
ایم کیوایم امریکہ کے مختلف یونٹوں کے ذمہ داران کے اجلاس میں فیصلہ
شکاگو۔۔۔18، فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کی سنٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کا اہم اجلاس شکاگو میں منعقد ہوا جس میں سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی، جوائنٹ سینٹرل آرگنائزر محمد ارشد حسین اور ندیم صدیقی سمیت اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی ، عامر قاضی، توصیف خان، گل محمد، محمد ظہیر، علی حسن، وکیل احمد جمالی اور اسد صدیقی سمیت ایم کیو ایم امریکہ کے 18، چیپٹرز کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس کے پہلے سیشن میں ایم کیو ایم امریکہ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے مختلف یونٹوں کی جانب سے انفرادی کارکردگی کی رپورٹس اور امریکہ بھر میں مقیم پاکستانیوں تک قائدِ تحریک الطاف حسین کا پیغامِ حق مزید بہتر انداز میں پہنچانے کیلئے مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں۔ سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کا نظریہ اورپیغام حق مستحکم اور خوشحال پاکستان اورملک کی بقاء اور سلامتی کا ضامن ہے۔ ایم کیو ایم نے کراچی میں قیام امن،جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی اور شہر میں پھیلتی ہوئی طالبانائزیشن کے سدباب کیلئے فوجی آپریشن کا مطالبہ کیا تھا لیکن ایک منظم سازش کے تحت کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کارخ ایم کیوایم اور محب وطن مہاجروں کے خلاف موڑ دیا گیا ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ایم کیو ایم کے کارکنان ا ور مہاجر عوام کوگرفتارکرکے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایاجارہا ، حراست کے دوران انسانیت سوزتشدد کرکے انہیں ماورائے عدالت قتل کیاجارہا ہے اور گرفتارکارکنا ن کو لاپتہ کرکے مہاجروں کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ امرانتہائی افسوسناک ہے کہ فوج، رینجرز، پولیس اور معصوم شہریوں کو دہشت گردی کانشانہ بنانے والے طالبان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے بجائے ان سے مذاکرات کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں بانیانِ پاکستان کی اولادوں پر ظلم و ذیادتی کی انتہا کردی گئی ہے اورکوئی بھی ادارہ مہاجروں کو انصاف دلانے کیلئے تیارنہیں ہے ۔ ان حالات میں ایم کیو ایم امریکہ کے کارکنان کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اورمہاجروں پر ڈھائے جانے والے ریاستی مظالم سے امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو آگاہ کریں اورقائد تحریک جناب الطاف حسین کا پیغام عام کریں۔ جنید فہمی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹارگٹد آپریشن کے نام پر مہاجروں کی نسل کشی کے ذمہ داروں کو فی الفور معطل کر کے شفاف عدالتی تحقیقات کرائی جائے اور کراچی میں مستقل و دیرپا امن کیلئے مقامی پولیس کا قیام عمل میں لایا جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایم کیوایم امریکہ کی جانب سے پولیس و رینجرزاوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے مظالم اور مہاجروں کے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی سے پوری دنیا کو آگاہ کیا جائے گا۔اجلاس میں ایم کیو ایم نارتھ امریکہ کے سابق نگران عباد الرحمان، ممبر انٹر نیشنل افیئرز محمد یونس،ایم کیوا یم امریکہ کے سابق آرگنائزرز اعجاز صدیقی، کمال ظفر،ممبر ایڈوائزری کمیٹی شمیم صدیقی، ممبرہیلپنگ کمیٹی سہیل شمس، سابق رکن قومی اسمبلی فرحت خان ،سابق ارکان صوبائی سمبلی عبدالمعیدفاروقی ،سہیل یوسف، ، انچارج شکاگو چیپٹر عدنان صدیقی اور چیپٹرز کے کارکنان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ایم کیو ایم کے تمام شہداء سمیت دہشت گردی کے واقعات میں جاں بحق ہونے ولاے تمام افرادکے بلند درجات، شہداء کے لواحقین کیلئے صبرجمیل ، ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنان کی بازیابی، پاکستان کی سلامتی وبقاء، ملک سے مذہبی انتہاء پسندی کے خاتمہ اور ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے خاتمہ کے علاوہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی صحت وتندرستی اور درازی عمرکیلئے خصوصی دعاکی گئی۔ 

9/28/2024 4:18:55 PM