Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

میڈیا کےدفاتراورصحافیوں پرحملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے، الطاف حسین


میڈیا کےدفاتراورصحافیوں پرحملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے، الطاف حسین
 Posted on: 2/18/2014

Altaf Hussain Expresses Condemnation Of The... by MQMOfficial
میڈیا کےدفاتراورصحافیوں پرحملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے، الطاف حسین 
میڈیاکے دفاتر اور صحافیوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ٹھوس ، عملی اور مثبت اقدامات کیے جائیں 
کراچی میں اے آروائی کے دفتر کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی کوشش پر اظہار مذمت
لندن۔۔۔18، فروری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کراچی میں اے آروائی کے دفتر کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ میڈیا کے دفاتر اور صحافیوں پرحملے کو آزادی صحافت پر حملہ قراردیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ حق وسچ کا اظہار کرنے کی پاداش میں ایکسپریس ٹی وی، آج ٹی وی اور وقت ٹی وی کے دفاتر اور عملے کو دہشت گردی کا نشانہ بنایاجاچکا ہے لیکن حکومت وانتظامیہ کی جانب سے صحافیوں اورمیڈیا کے دفاتر کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے کسی قسم کے اقدامات نہیں کیے گئے جس کے نتیجے میں آج اے آروائی کے دفتر کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے ذریعہ میڈیا کو سچائی کے اظہار سے روکنے اور صحافیوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لہٰذا اس دہشت گردی کے خلاف صحافیوں کو اتحاد ویکجہتی کامظاہرہ کرنا چاہئے۔
جناب الطاف حسین نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان ، گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ میڈیا کے دفاتر کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کے واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ، اس کے ذمہ داروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے اور میڈیاکے دفاتر اور صحافیوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ٹھوس ، عملی اور مثبت اقدامات کیے جائیں ۔

9/28/2024 4:15:30 PM