Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نجی ٹی وی چینلز(آج ٹی وی اوروقت ٹی وی )کے دفاترپردستی بم سے حملوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔انجینئر ناصر جمال ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم


نجی ٹی وی چینلز(آج ٹی وی اوروقت ٹی وی )کے دفاترپردستی بم سے حملوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔انجینئر ناصر جمال ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم
 Posted on: 2/17/2014
نجی ٹی وی چینلز(آج ٹی وی اوروقت ٹی وی )کے دفاترپردستی بم سے حملوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔انجینئر ناصر جمال ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم
دہشت گردعناصراپنے مذموم مقاصدکی تکمیل کیلئے میڈیاکونشانہ بنارہے ہیں،چینلزپردستی بم حملے بزدلانہ کارروائی ہے ۔انجینئر ناصر جمال 
صحافیوں،رپورٹرز،کیمرہ مین اوردیگرعملے کوجان ومال کاتحفظ فراہم کرناحکومت وانتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے
نجی چینلزپردستی بم حملوں کاسختی سے نوٹس لیاجائے اور حملوں میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے
کراچی:۔۔۔17؍فروری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینراور انچارج شعبہ اطلاعات انجینئر ناصر جمال نے نجی ٹی وی چینلز(آج ٹی وی اوروقت ٹی وی )کے دفاترپردستی بم حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورصحافت پرحملہ اوربزدلانہ کارروائی قراردیاہے۔ایک بیان میں انجینئر ناصر جمال نے کہاکہ دہشت گردعناصراپنے مذموم مقاصدکی تکمیل کیلئے میڈیاکونشانہ بنارہے ہیں اورنجی ٹی وی چینلز(آج اوروقت ٹی وی) پردستی بموں سے حملہ اس سلسلے کی کڑی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہاکہ اس طرح بزدلانہ کارروائیاں کرکے دہشت گرداپنے مذموم مقاصدمیں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔چینلزدفاترپردستی بم حملوں سے چینلزسے وابستہ صحافیوں،رپورٹرز،کیمرہ مین اوردیگرعملے میں شدیدخوف وہراس پایاجارہاہے جنہیں جان ومال کاتحفظ دیناحکومت وانتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔انہوں نے چینلزکی انتظامیہ سے اظہارہمدردی کرتے ہوئے سندھ حکومت سے مطالبہ کیاکہ چینلزپردستی بم حملوں کاسختی سے نوٹس لیاجائے،تمام صحافتی اداروں،میڈیااوران سے وابستہ افرادکوتحفظ فراہم کیاجائے اوردستی بم حملوں میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔

9/28/2024 4:17:30 PM