Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تحریک طالبان پاکستان،ا نٹرنیٹ کے ذریعہ اپنی سفاکانہ کارروائیوں کی وڈیو جاری کررہے ہیں، رابطہ کمیٹی


تحریک طالبان پاکستان،ا نٹرنیٹ کے ذریعہ اپنی سفاکانہ کارروائیوں کی وڈیو جاری کررہے ہیں، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 2/17/2014
تحریک طالبان پاکستان،ا نٹرنیٹ کے ذریعہ اپنی سفاکانہ کارروائیوں کی وڈیو جاری کررہے ہیں، رابطہ کمیٹی
وڈیو فلم میں ایف سی کے 23اہلکاروں کی سربریدہ لاشوں کی بربریت کے مناظر دکھائے گئے ہیں
کمزور دل رکھنے والے حضرات اس وحشیانہ اور سفاکانہ قتل عام کی وڈیو ہرگز نہ دیکھیں
وزیراعظم ، آرمی چیف اور فوج کی دیگر اعلیٰ قیادت اپنے دل پر پتھر رکھ کر اس لرزہ خیز وڈیو کو ضرور دیکھیں
انسانی ذہن سوچنے پر مجبور ہوجاتا ہے کہ کیا اس قسم کی حرکت کرنے والے انسان بھی ہوسکتے ہیں؟
اگر اس ظلم کے ذمہ داروں کے خلاف کوئی ٹھوس اور حتمی ایکشن نہ ہوا تو اس سے باقی جوانوں اور اہلکاروں کا حوصلہ بلند ہوگا یاان میں مایوسی اوربددلی پھیلے گی؟ رابطہ کمیٹی کا ارباب اقتداراور اختیار سے سوال
طالبان دہشت گرد،پاکستان میں چنگیزخان اور ہلاکوں خان کی بربریت کی داستانیں رقم کررہے ہیں
لندن۔۔۔17، فروری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ لندن کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہاہے کہ طالبان دہشت گرد،پاکستان میں چنگیزخان اور ہلاکوں خان کی بربریت کی داستانیں رقم کررہے ہیں اورانٹرنیٹ کے ذریعہ اپنی سفاکانہ کارروائیوں کی وڈیو جاری کررہے ہیں۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ تحریک طالبان پاکستان نے گزشتہ روز مہمند ایجنسی میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 23 مغوی اہلکاروں کے قتل کے بعد انکی سربریدہ لاشوں کی بے حرمتی کی وڈیو انٹرنیٹ پر جاری کردی ہے ۔وڈیو فلم میں تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کے ہاتھوں ایف سی کے 23 اہلکاروں کو قتل کئے جانے کے بعد کی انتہائی دہشت ناک مناظر ہیں ۔
اس وڈیو میں طالبان کی سفاکیت اور بربریت کے مناظر اور ایف سی اہلکاروں کی لاشوں کی بے حرمتی کے مناظر دیکھ کر ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں موجود رابطہ کمیٹی کے ارکان آبدیدہ ہوگئے ۔ شہید کیے جانے والے 23اہلکاروں کی تمام لاشیں سربریدہ تھیں اورانکے گلے کاٹ کر سرتن سے جدا کردیئے گئے تھے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ان 23 اہلکاروں کو صرف شہید ہی نہیں کیا گیا، ان کے صرف سر ہی قلم نہیں کیے گئے بلکہ جس طرح انکی سربریدہ لاشوں کی تذلیل اور بے حرمتی کی گئی ہے اسے دیکھ کر روح کانپ جاتی ہے اور انسانی ذہن سوچنے پر مجبور ہوجاتا ہے کہ کیا اس قسم کی حرکت کرنے والے انسان بھی ہوسکتے ہیں؟ اور کیا یہ بربریت اسی خطہ زمین پر واقع ہوئی ہے جہاں انسان بستے ہیں یا یہ المناک واقعہ کسی اور سیارے پر بسنے والی کسی مخلوق سے سرزد ہوا ہے ۔ 
رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم پاکستان ، چیف آف آرمی اسٹاف اور وفاقی وزیرداخلہ اور فوج کی دیگر اعلیٰ قیادت سے اپیل کی کہ وہ اپنے دل پر پتھر رکھ کر اس لرزہ خیز وڈیو کو ضرور دیکھیں تاکہ انہیں اس واقعہ کی سنگینی کا احساس ہوسکے ۔ رابطہ کمیٹی نے حکومت سے سوال کیا کہ ایف سی کے ان مظلوم اہلکاروں کے ساتھ ہونے والے انسانیت سوز سلوک کے بعد بھی اگر اس ظلم کے ذمہ داروں کے خلاف کوئی ٹھوس اور حتمی ایکشن نہ ہوا تو اس سے باقی جوانوں اور اہلکاروں کا حوصلہ بلند ہوگا یاان میں مایوسی اوربددلی پھیلے گی ۔
رابطہ کمیٹی نے کمزور دل رکھنے والے حضرات سے دردمندانہ اپیل کی کہ وہ اس وحشیانہ اور سفاکانہ قتل عام کی وڈیو ہرگز نہ دیکھیں ۔ رابطہ کمیٹی نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو اس وڈیو کو دیکھنے سے ہرممکنہ طور پر دور رکھنے کی کوشش کریں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ماضی میں ہلاکوخان اور چنگیز خان نے اسی طرح لوگوں کے سرتن سے جدا کرکے کھونپڑیوں کے مینار اور فصیلیں تعمیر کی تھیں اس کے بعد 
اب پاکستان میں طالبان چنگیزی اور ہلاکوخانی بربریت کی داستانیں دوبارہ رقم کررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے وزیراعظم محمد نوازشریف اورپاکستان کی مسلح افواج کے تمام سربراہان خصوصاً چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے پرزور مطالبہ کیا کہ اس بہیمانہ اور سفاکانہ قتل عام کا سختی سے نوٹس لیکر جتنی جلد ممکن ہوطالبان دہشت گردوں کے خلاف واضح حکمت عملی بناکر اس قسم کے سفاکانہ عمل کو روکنے کیلئے سخت ترین اقدامات کیے جائیں۔ 

9/28/2024 4:16:14 PM