Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی محترمہ شہلارضاکے متعصبانہ روئیے اورحکومتی رکن جام مہتاب علی کی جانب سے خاتون حق پرست ر کن سندھ اسمبلی کے خلاف نازیباالفاظ استعمال کرنے پررابطہ کمیٹی کااظہارمذمت


سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی محترمہ شہلارضاکے متعصبانہ روئیے اورحکومتی رکن جام مہتاب علی کی جانب سے خاتون حق پرست ر کن سندھ اسمبلی کے خلاف نازیباالفاظ استعمال کرنے پررابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
 Posted on: 2/17/2014
سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی محترمہ شہلارضاکے متعصبانہ روئیے اورحکومتی رکن جام مہتاب علی کی جانب سے خاتون حق پرست ر کن سندھ اسمبلی کے خلاف نازیباالفاظ استعمال کرنے پررابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
شہلارضامتعصبانہ روئیے اورجام مہتاب علی خواتین رکن کے خلاف نازیباالفاظ استعمال کرنے پراسمبلی کے فلورپرمعافی مانگیں
ایم کیوایم جمہوری جماعت ہے جوعوامی مینڈیٹ رکھنے والی جماعتوں اوران کے نمائندوں کے مینڈیٹ کوعزت واحترام کی نظرسے دیکھتی ہے 
اورچاہتی ہے کہ ایم کیوایم کے عوامی نمائندوں کے مینڈیٹ کوپورے عزت واحترام سے دیکھاجائے
جام مہتاب علی نے حق پرست رکن سندھ اسمبلی محترمہ سمیتاافضال کے خلاف نازیباالفاظ استعمال کرکے ایم کیوایم کوحاصل عوامی کے مینڈیٹ کی توہین کی ہے وہ کسی بھی صورت حکومتی ارکان کوزیب نہیں دیتا
شہلارضااورجام مہتاب علی کی جانب سے سندھ اسمبلی کووڈیروں کی اوطاق بنانے کاعمل انتہائی نقصان دے عمل ہے 
جام مہتا ب فوری طورپراسمبلی کے فلورپرآکرعوام سے معافی مانگیں 
کراچی:۔۔۔17؍فروری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی محترمہ شہلارضاکی جانب سے حق پرست اقلیتی رکن سندھ اسمبلی دیوان چندچاؤلہ کا مائیک بندکرنے کے متعصبانہ روئیے اورحکومتی رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب علی کی جانب سے خاتون حق پرست رکن سندھ اسمبلی کے خلاف نازیباالفاظ استعمال کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورکہاہے کہ شہلارضامتعصبانہ روئیے اورجام مہتاب خواتین رکن کے خلاف نازیباالفاظ استعمال کرنے پراسمبلی فلورپرمعافی مانگیں۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم ایک جمہوری جماعت ہے جوعوامی مینڈیٹ رکھنے والی جماعتوں اوران کے نمائندوں کے مینڈیٹ کوعزت واحترام کی نظرسے دیکھتی ہے اورچاہتی ہے کہ ایم کیوایم کے عوامی نمائندوں کے مینڈیٹ کو بھی پورے عزت واحترام سے دیکھاجائے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پیرکے روزاسمبلی کے اجلاس کے دوران جس طرح حکومتی رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب علی نے حق پرست رکن سندھ اسمبلی محترمہ سمیتاا فضال کے خلاف نازیباالفاظ استعمال کرکے ایم کیوایم کوحاصل عوامی کے مینڈیٹ کی توہین کی ہے وہ کسی بھی صورت حکومتی ارکان کوزیب نہیں دیتا۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب ایم کیوایم کے عوامی مینڈیٹ رکھنے والے خصوصاًخواتین اراکین کے خلاف اسمبلی کے فلورپر نازیباالفاظاستعمال کیے جارہے ہیں اوران کی مینڈ یٹ کی توہین کی جارہی ہے جبکہ دوسری جانب ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی محترمہ شہلارضانے اقلیتوں کے مسائل کیلئے آوازاٹھانے کی پاداش میں حق پرست اقلیتی رکن سندھ اسمبلی دیوان چندچاؤلہ کامائیک بندکردیااورانہیں بولنے کاموقع دینے کے بجائے ان کے خلاف اس قسم کہ’’ آپ نے دعاکے دوران بھی اپناشوق پوراکیاتھا‘‘ ریمارکس دیئے جس سے متعصبانہ روئیہ واضح ہوگیا۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہلارضااورجام مہتاب علی کی جانب سے سندھ اسمبلی کووڈیروں کی اوطاق بنانے کاعمل انتہائی نقصان دے عمل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اسپیکراورڈپٹی اسپیکرکاعہدہ غیرجانبدارہوتاہے جوایوان میں سب کوساتھ لیکرچلتاہے لیکن شہلارضاکارو یہ ہمیشہ انتہائی متعصبانہ اورجانبدارانہ رہاہے۔رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ محترمہ شہلارضااورجام مہتاب علی فوری طورپراسمبلی کے فلورپرآکرعوام سے معافی مانگیں ۔

9/28/2024 4:22:28 PM