Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پنجاب میں ہزاروں لیڈی ہیلتھ ورکرزکوتین ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی اورانہیں مستقل نہ کرنے پرحق پرست نمائندوں کااظہار تشویش


پنجاب میں ہزاروں لیڈی ہیلتھ ورکرزکوتین ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی اورانہیں مستقل نہ کرنے پرحق پرست نمائندوں کااظہار تشویش
 Posted on: 2/17/2014
پنجاب میں ہزاروں لیڈی ہیلتھ ورکرزکوتین ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی اورانہیں مستقل نہ کرنے پرحق پرست نمائندوں کااظہار تشویش
پنجاب کی لیڈی ہیلتھ ورکرزکوفی الفورمستقل کرکے انہیں تین ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے،حق پرست اراکین قومی اسمبلی
پنجاب اسمبلی کے باہراحتجاجی دھرنے پربیٹھی لیڈی ہیلتھ ورکرزسے حق پرستوں کااظہاریکجہتی،مطالبات فوری حل کیے جائیں
کراچی:۔۔۔17؍فروری2014ء
حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے پنجاب میں ہزاروں لیڈی ہیلتھ ورکرزکوتین ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی اورانہیں مستقل نہ کرنے پرلیڈی ہیلتھ ورکرزکی جانب سے پنجاب اسمبلی کے باہراحتجاجی مظاہرے پرگہری تشویش کااظہارکیاہے اورمطالبہ کیاہے کہ پنجاب کی لیڈی ہیلتھ ورکرزکوفی الفورمستقل کرکے انہیں تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے ۔ ایک بیان میں حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے کہاکہ پنجاب میں لیڈی ہیلتھ ورکرزگزشتہ تین ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی سے محروم ہیں جبکہ 20بیس سالوں سے کام کرنیوالی لیڈی ہیلتھ ورکرزکوسپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجودپنجاب حکومت مستقل نہیں کررہی ہے جس کے باعث ان میں شدیدبے چینی پائی جارہی ہے جبکہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث ان کے روزمرہ کے معمولات زندگی بری طرح متاثرہیں اوروہ اپنے حقوق اورتنخواہوں کی ادائیگی کیلئے احتجاج پرمجبورہیں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج پرمجبورلیڈی ہیلتھ ورکرزنے تنخواہوں کی عدم ادائیگی اورمستقل نہ کرنے پر پنجاب میں پولیوویکسینیشن مہم کامکمل بائیکاٹ کاعندیہ دیاجارہاہے جس سے پنجاب میں پولیومہم متاثر ہونے کاخدشتہ ہے جوانتہائی تشویشناک ہے ۔حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے احتجاجی دھرنے میں شریک لیڈی ہیلتھ ورکرزسے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ خواتین ورکرز کے مطالبات فی الفورحل کیے جائیں۔حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے مطالبہ کیاکہ لیڈی ہیلتھ ورکرزکے احتجاج کافی الفور نوٹس لیکر انہیں تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائے اورسپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق انہیں مستقل کریں۔

9/28/2024 4:15:57 PM