Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ سینٹرل پنجاب کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب کے باہر کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنان کے ماؤرائے عدالت قتل کے خلاف اور لاپتہ کارکنان کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے ایم کیو ایم کے کارکنان کے ماؤرائے عدالت قتل کے خلاف اور لاپتہ کارکنان کی بازیابی کیلئے بینرز اور پلے کارڈزاپنے ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے


متحدہ قومی موومنٹ سینٹرل پنجاب کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب کے باہر کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنان کے ماؤرائے عدالت قتل کے خلاف اور لاپتہ کارکنان کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے ایم کیو ایم کے کارکنان کے ماؤرائے عدالت قتل کے خلاف اور لاپتہ کارکنان کی بازیابی کیلئے بینرز اور پلے کارڈزاپنے ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے
 Posted on: 2/17/2014
متحدہ قومی موومنٹ سینٹرل پنجاب کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب کے باہر کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنان کے ماؤرائے عدالت قتل کے خلاف اور لاپتہ کارکنان کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے ایم کیو ایم کے کارکنان کے ماؤرائے عدالت قتل کے خلاف اور لاپتہ کارکنان کی بازیابی کیلئے بینرز اور پلے کارڈزاپنے ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے 
مظاہرے میں کارکنان، خواتین ،بزرگوں اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد میں شرکت 
ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکنان کی بازیابی کیلئے فوری طور پر سو موٹو ایکشن لیا جائے اور انہیں فی الفور بازیاب کرایا جائے ،اقبال قریشی
ماؤرائے عدالت قتل اور گرفتاریوں کے اوچھے ہتھکنڈے نہ تو کل ایم کیو ایم کی مقبولت کو کم کرسکے نہ اب کر سکتے ہیں ، محمد عامر بلوچ
ایم کیو ایم کے کارکنان نے ماضی میں بھی اپنے لہو سے قربانیوں کی داستان رقم کی لیکن باطل قوتوں کے سامنے سر نہیں جھکایا ،بیگم طاہرہ آصف
ایم کیو ایم کے کارکنان پر انسانیت سوز تشدد کے بعد ماؤرائے عدالت قتل کا سلسلہ فی الفور بندکروایا جائے، مظاہرین کا مطالبہ 
لاہور ۔۔۔17، فروری ، 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ سینٹرل پنجاب کے زیر اہتمام سوموار کے روز لاہور پریس کلب کے باہر ایم کیو ایم کے کارکنان کے ماؤرائے عدالت قتل کے خلاف اور لاپتہ کارکنان کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرے کیا ۔احتجاجی مظاہرے میں ایم کیو ایم کے کارکنان ، خواتین ، بزرگوں اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ مظاہرے کے شرکا ء نے اپنے ہاتھوں میں ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کی تصاویرں ، ایم کیو ایم کے پرچم، کارکنان کے ماؤرائے عدالت قتل کے خلاف اور لاپتہ کارکنان کی بازیابی کیلئے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور مسلسل ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کے حق میں، کارکنان کے ماؤرائے عدالت قتل کے خلاف اورلاپتہ کارکنان کی بازیابی کیلئے فلک شغاف نعرے لگا رہے تھے ۔ اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم سنٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدر اقبال قریشی نے کہا کے چند قوتوں کی جانب سے ایم کیو ایم کو ہمیشہ طاقت سے دبانے کی کوشش کی گئی لیکن ہر بار ایم کیو ایم کی مقبولیت میں اضافہ ہوا اور سازشیں کرنے والوں کی سازشیں دھری کی دھری رہے گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک عوامی طاقت ہے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین ایک عوامی لیڈر ہیں جنہیں ان اوچھے ہتھکنڈوں سے نہ تو دبایا جاسکاتاہے اور نہ ہی کمزور کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان کے ماؤرائے عدالت قتل اور لاپتہ کارکنان کی بازیابی کیلئے فوری طور پر سو موٹو ایکشن لیا جائے اور انہیں فی الفور بازیاب کرایا جائے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم سنٹرل پنجاب کمیٹی کے جنرل سیکریٹری محمد عامر بلوچ نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک قومی جماعت ہے اور اگر کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنان اور اردو بولنے والوں کے ساتھ زیادتیوں کا سلسلہ بند نہیں کیا گیا تو اس کا ردعمل پورے پاکستان سے آئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ماؤرائے عدالت قتل اور گرفتاریوں کے اوچھے ہتھکنڈے نہ تو کل ایم کیو ایم کی مقبولیت کو کم کرسکے اور نہ اب کر سکتے ہیں ایم کیو ایم کا ایک ایک کارکن ظلم اور جبر کے خلاف سیسہ پلائی دیوارہے جسے توڑنا مشکل ہی نہیں بلکہ نا ممکن ہے ، اسی لیے حکومت سند ھ ہوش کے ناخن لے اور ایم کیو ایم کے کارکنان و ہمدردوں کے ساتھ ظلم و جبر، خواتین کو ہراساں کرنے کا عمل فی الفور بند کرے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حق پرست رکن قومی اسمبلی بیگم طاہرہ آصف نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی سب سے پہلی جماعت ہے جس نے کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کا مطالبہ کیا تھا لیکن افسوس کے اس آپریشن کا رخ صرف اور صرف ایم کیو ایم کی جانب موڑ دیا گیا ہے جبکہ دہشت گرد عناصر آج بھی کھلے عام گھو م رہے ہیں اور تخریب کاریوں میں مصروف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان نے ماضی میں بھی اپنے لہو سے قربانیوں کی داستانیں رقم کیں لیکن باطل قوتوں کے سامنے سر نہیں جھکایا اور آج بھی یہ سلسلہ جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں جاری نام نہاد آپریشن میں صرف اور صرف ایم کیو ایم کے کارکنان کے ماؤرائے عدالت قتل ، گرفتاریوں، اور انسانیت سوز تشدد کو فلفور بند کیا جائے نہیں تو اس کا انجام اچھا نہیں ہو گا ۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان سے مطالبہ کیا ایم کیو ایم کے کارکنان پر انسانیت سوز تشدد اورماؤرائے عدالت قتل کا سلسلہ فی الفور بند کروایا جائے۔











9/28/2024 4:16:15 PM