Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اردوبولنے والے سندھی یعنی مہاجر ، سندھ دھرتی یا سندھیوں کیلئے خطرہ نہیں ہیں ، الطاف حسین


اردوبولنے والے سندھی یعنی مہاجر ، سندھ دھرتی یا سندھیوں کیلئے خطرہ نہیں ہیں ، الطاف حسین
 Posted on: 2/17/2014
اردوبولنے والے سندھی یعنی مہاجر ، سندھ دھرتی یا سندھیوں کیلئے خطرہ نہیں ہیں ، الطاف حسین
طالبان کاقبضہ سندھ دھرتی کی تہذیب اور ثقافت کیلئے خطرہ ثابت ہوسکتا ہے
اس خطرے سے نمٹنے کیلئے تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے سندھ کے مستقل باشندوں کو اتحادویکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے
مستند اخبارات کھل کر بتارہے ہیں کہ سندھ کے دارالخلافہ پر طالبان اور مذہبی انتہاء پسندوں کا قبضہ ہوچکا ہے
لیکن سندھ کا ایک متعصب طبقہ، مستقل اردوبولنے والے سندھیوں کو سندھ کیلئے خطرہ قراردے رہا ہے
سندھی عوام ،سندھ کے دیگر مستقل باشندوں کوملاکر صوبے کو طالبانائزیشن سے بچانے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیں
سندھی طلباء ،سندھی دانشوروں کے تعاون سے سندھ کے مستقل باشندوں کے درمیان تفریق کی سازش سے آگاہ کریں، 
ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں برطانیہ میں زیرتعلیم سندھی نوجوانوں کے وفد سے گفتگو
لندن ۔۔۔17، فروری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ اردوبولنے والے سندھی ، سندھ دھرتی یا سندھیوں کیلئے خطرہ نہیں ہیں بلکہ طالبان کاقبضہ سندھ دھرتی کی تہذیب اور ثقافت کیلئے خطرہ ثابت ہوسکتا ہے اور اس خطرے سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے سندھ کے مستقل باشندوں کو اتحادویکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ جناب الطاف حسین نے یہ بات برطانیہ میں زیرتعلیم سندھی نوجوانوں کے ایک وفدسے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے اپنی گفتگو میں سندھ کے دانشوروں ، قلمکاروں، صحافیوں ، مفکرین اور سندھ دھرتی سے سچا پیار کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آج چوٹی کے بین الاقوامی مستند اخبارات، رسائل وجرائد نقشہ بنابناکر سندھ کے دارالخلافہ کراچی کے بارے میں سندھ اور پاکستان کے عوام کو کھل کر بتارہے ہیں کہ سندھ کے دارالخلافہ کراچی پر طالبان اور مذہبی انتہاء پسندوں کا قبضہ ہوچکا ہے مگر افسوس کہ سندھ کا ایک انتہائی مخصوص متعصب ذہن رکھنے والا طبقہ ، مستقل اردوبولنے والے سندھیوں یعنی مہاجروں کو سندھ کیلئے خطرہ قراردے رہا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ سندھ کے سچے دانشوراور قلمکار سندھی عوام کو بتائیں کہ آیا اردوبولنے والے سندھی، سندھیوں کیلئے خطرہ ہیں یا سندھ دھرتی پرطالبان کا قبضہ سندھ کی تہذیب وثقافت کیلئے خطرہ ثابت ہوگا۔انہوں نے کہاکہ میری سندھی عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ اردوبولنے والے سندھیوں اور سندھ میں مستقل آباد دیگر باشندوں خواہ وہ پنجابی ہوں، پختون، بلوچ، سرائیکی، کشمیری، ہزاروال، گلگتی، بلتستانی یا ملک کے کسی بھی گوشے سے تعلق رکھتے ہوں جو اپنا جینا مرنا سندھ سے وابستہ کرچکے ہیں ، ان کو بھی ساتھ ملاکر سندھ کو طالبانائزیشن سے بچانے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیں اور سندھ کی گلی گلی اور کوچہ کوچہ جاکر عوام کو طالبانائزیشن کے خطرے سے آگاہ کریں۔ جناب الطاف حسین نے وفد کے اراکین سے کہاکہ وہ سندھ کے دانشوروں سے رابطہ کرکے ان کے تعاون سے سندھی عوام کو ان عناصر کی سازشوں سے آگاہ کریں جو سندھی بولنے والے سندھیوں ، اردوبولنے والے سندھیوں اور سندھ میں مستقل آباد دیگر قومیتوں سے تعلق رکھنے والے عوام کے مابین تفریق پیدا کرنے کی گھناؤنی کوشش کررہے ہیں۔

9/28/2024 4:22:37 PM