Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ کے ضلع تھر میں ماتانامی بیماری سے بھیڑوں کی ہلاکتوں اوربھیڑوں کو کراچی سمیت یگرمیں شہروں میں فروخت کرنے کیلئے بھیجے جانے پرفیصل سبزواری کا اظہار تشویش


 Posted on: 2/16/2014
سندھ کے ضلع تھر میں ماتانامی بیماری سے بھیڑوں کی ہلاکتوں اوربھیڑوں کو کراچی سمیت یگرمیں شہروں میں فروخت کرنے کیلئے بھیجے جانے پرفیصل سبزواری کا اظہار تشویش
عوام بھیڑوں کے گوشت کو کھانے سے اجتناب کریں کیونکہ یہ گوشت اب انسانی صحت کے لئے انتہا ئی مضر ہو چکاہے فیصل سبزواری کی اپیل 
وزیر ااعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ بیماربھیڑوں کو کراچی سمیت دیگر شہروں میں منتقل کرنے کا نوٹس لیں ، فیصل سبزواری کا مطالبہ
کراچی۔۔۔16، فروری2014ء
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فیصل سبزواری نے سندھ کے ضلع تھر میں ماتانامی بیماری سے بھیڑوں کی ہلاکتوں پر اوربھیڑوں کو کراچی سمیت دیگرمیں شہروں میں فروخت کرنے کیلئے بھیجے جانے پر گہری تشویش اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں فیصل سبزواری نے کہاکہ بیمار بھیڑوں کو سستے داموں میں خرید کرکراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں منتقل کرنے کا عمل انسانی زندگی کے لئے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی سمیت سندھ بھر کے عوام سے اپیل ہے کہ وہ بھیڑوں کے گوشت کو کھانے سے اجتناب کریں کیونکہ یہ گوشت اب انسانی صحت کے لئے انتہا ئی مضر ہو چکاہے ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور گورنر سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ بیماربھیڑوں کو کراچی سمیت دیگر شہروں میں منتقل کرنے کا نوٹس لیں اور اس میں ملوث ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کریں۔

9/28/2024 4:19:19 PM