Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جامعہ کراچی میں بین الاقوامی دہشت گردتنظیم القاعدہ کے نیٹ ورک کی موجودگی کے انکشاف پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار تشویش


جامعہ کراچی میں بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے نیٹ ورک کی موجودگی کے انکشاف پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش
 Posted on: 2/14/2014
جامعہ کراچی میں بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے نیٹ ورک کی موجودگی کے انکشاف پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش
جامعہ کراچی میں کالعدم القاعدہ کا نیٹ ورک سیکورٹی اداروں اور خفیہ ایجنسیوں کی نااہلی و ناکامی ہے، رابطہ کمیٹی
انکشافات سے بھانڈا پھوٹ گیا کہ کراچی میں بم دھماکے، دہشت گردی، فرقہ ورارانہ قتل و غارتگری اور سیاسی کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ میں کون ملوث ہے
القاعدہ کی ذیلی تنظیم کے دہشت گرد برسوں سے اپنی کارروائیاں کررہے ہیں اس کے باوجود سیکورٹی ادارے اور خفیہ ایجنسیاں سے لاعلمی لمحہ فکریہ ہے
پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل سے القاعدہ کا اہم دہشت گرد گرفتار ہوچکا ہے جو ایک طلبہ تنظیم اسلامی جمعیت طلبہ کے باقاعدہ کارکن تھا
پنجاب یونیورسٹی کے بعد کراچی یونیورسٹی سے القاعدہ کے دہشت گردوں کی گرفتاری اس بات کا ثبوت ہے کہ مذہب کا لبادہ اوڑھے بعض مذہبی جماعتوں اوران کی ذیلی تنظیموں کے کارکنان کے بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے روابط ہیں
جامعہ کراچی سمیت تمام تعلیمی اداروں میں القاعدہ کے نیٹ ورک کے خاتمے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں، رابطہ کمیٹی کا وزیراعظم، وفاقی وزیر داخلہ، وزیر اعلیٰ سندھ، گورنر سندھ اور رینجرز پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ
کراچی :۔۔۔14؍فروری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے جامعہ کراچی میں بین الاقوامی دہشت گردتنظیم القاعدہ کی ذیلی تنظیم اصحاب کے نیٹ ورک کی موجودگی کے انکشاف پرگہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور اسے سیکورٹی اداروں اور خفیہ ایجنسیوں کی نااہلی و ناکامی قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جامع کراچی سے گرفتارکالعدم القاعدہ کے تین دہشت گردوں کے حیران کن انکشافات نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اوردہشت گردی کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے اوراس بات سے پردہ اٹھادیاہے کہ کون لوگ کراچی میں بم دھماکے،دہشت گردی ،فرقہ ورارانہ قتل و غارتگری اور سیاسی کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کرکے شہرکے حالات خراب کررہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گرفتار دہشت گردوں نے اس بات کاانکشاف کیاہے کہ القاعدہ کے نیٹ ورک میںیونیورسٹی کے بعض پروفیسرزبھی شامل ہیں جبکہ ان کی جانب سے یونیورسٹی میں قابل اعتراض موادبھی تقسیم کیاجاچکاہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سوال یہ پیداہوتاہے کہ اصحاب نامی تنظیم کے دہشت گردگزشتہ کئی سالوں سے اپنی کارروائیاں اطمینان سے انجام دیتے رہے اوران کی جانب سے یونیورسٹی میں قابل اعتراض موادبھی تقسیم کرنے کے باوجود کراچی میں کام کرنیوالے تمام سیکورٹی اداروں اورخفیہ ایجنسیاں ان سے کیسے لاعلم رہی ؟۔کراچی کے اعلیٰ تعلیمی ادارے میں بین الاقوامی دہشت گردتنظیم کے نیٹ ورک کے وجودسے نہ صرف ادارے کی ساق کوشدیدنقصان پہنچاہے جبکہ طلبہ وطالبات میں بھی شدیدخوف وہراس پایاجارہاہے۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اس سے قبل بھی پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل سے القاعدہ کا اہم دہشت گرد گرفتارہوچکاہے جوایک طلبہ تنظیم اسلامی جمعیت طلبہ باقاعدہ کارکن تھا اور پنجاب میں دہشت گردی کی بڑی کارروائیوں میں ملوث تھا۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پنجاب یونیورسٹی کے بعدکراچی یونیورسٹی سے القاعدہ کے دہشت گردوں کی گرفتاری لمحہ فکریہ ہے اوراس بات کاثبوت ہے کہ مذہب کالبادہ اڑھے بعض مذہبی جماعتوں اوران کی ذیلی تنظیموں کے کارکنان کے بین الاقوامی دہشت گردتنظیم القاعدہ سے روابط ہیں جوشہرمیں دہشت گردی کی کارروائیوں بم دھماکوں،قتل وغارتگری اورٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں براہ راست ملوث ہیں۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی،وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علیشاہ اورگورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادسمیت ڈی جی رینجرز،آئی جی سندھ سے مطالبہ کیاکہ جامعہ کراچی سمیت تمام تعلیمی اداروں میں القاعدہ کے نیٹ ورک کے خاتمے کیلئے ٹھوس بنیادوں پراقدامات کیے جائیں اورگرفتاردہشت گردوں کی انکشافات کی روشنی میں پس پردہ افراد کو گرفتار کیا جائے ۔

9/28/2024 4:19:31 PM