Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم پی آئی بی جہانگیرروڈسیکٹرکے کارکن سلامت علی خان کی شہادت پرالطاف حسین کااظہارافسوس


ایم کیوایم پی آئی بی جہانگیرروڈسیکٹرکے کارکن سلامت علی خان کی شہادت پرالطاف حسین کااظہارافسوس
 Posted on: 2/14/2014
ایم کیوایم پی آئی بی جہانگیرروڈسیکٹرکے کارکن سلامت علی خان کی شہادت پرالطاف حسین کااظہارافسوس
سلامت علی شہیدکے سوگوارلواحقین سے الطاف حسین کااظہارتعزیت،مغفرت اوردرجات کی بلندی کیلئے دعا
سلامت علی خان شہیدکے بہیمانہ قتل کافوری نوٹس لیاجائے،صدر،وزیراعظم ،وفاقی وزیرداخلہ سے الطا ف حسین کامطالبہ
لندن :۔۔۔14؍فروری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے جرائم پیشہ عناصرکی جانب سے ایم کیوایم پی آئی بی جہانگیرروڈسیکٹرکے کارکن سلامت علی خان کوفائرنگ کرکے بے دردی سے قتل کرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اورصدر،وزیراعظم اوروفاقی وزیرداخلہ سے مطالبہ کیاہے کہ سلامت علی خان کے بہیمانہ قتل کافوری نوٹس لیاجائے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ شہرمیں ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجودجرائم پیشہ دہشت گردکھلے عام ایم کیوایم کے کارکنان اورہمدردوں کواغواء کرکے قتل وغارت گری کانشانہ بنارہے ہیں جبکہ پولیس وانتظامیہ ان جرائم پیشہ دہشت گردوں کوگرفتارکرنے بجائے ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کوگرفتارکرکے انہیں انسانیت سوزتشددکرنے بعدماورائے عدالت قتل بھی کررہی ہیں۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان کوہدایت کی وہ صبرکادامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اورکسی بھی صورت مشتعل نہ ہوں اورپرامن احتجاج کوجاری رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ اللہ کی لاٹھی بے آوازہے اورایک دن ظالموں کوان کے ظلم کی سزاضرورملے گی۔جناب الطاف حسین نے سلامت علی خان شہید کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکن آپ کے ساتھ ہیں۔انہوں نے سلامت علی خان شہیدکی مغفرت ،ان کی درجات کی بلندی اور سوگوار لواحقین کوصبرجمیل کیلئے دعاکی۔

9/28/2024 4:16:57 PM