Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنوں کو فی الفوربازیاب کرایاجائے ۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ


ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنوں کو فی الفوربازیاب کرایاجائے ۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 2/13/2014
ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنوں کو فی الفوربازیاب کرایاجائے ۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
صدر، وزیراعظم ، آرمی چیف ، ڈی جی آئی ایس آئی ،وفاقی وزیرداخلہ اوروزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ
ایم کیوایم کے سینکڑوں عہدیداروں اورکارکنوں میں سے تین سیکٹرممبران سمیت 45 عہدیداراورکارکنان لاپتہ ہیں
لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کیلئے ہائیکورٹ میں پٹیشنز بھی دائر ہیں لیکن انکے اہل خانہ کو تاحال انصاف نہیں مل سکاہے
ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کیلئے فوری طورپر سوموٹوایکشن لیاجائے۔چیف جسٹس سپریم کورٹ سے مطالبہ
کراچی ۔۔۔۔13 فروری 2014 ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے صدرممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ، ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ظہیرالاسلام،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثاراوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاہے کہ پولیس اورمختلف سرکاری ایجنسیوں کے ہاتھوں گرفتارہونے والے ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنوں کو فی الفوربازیاب کرایاجائے ۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ چند ماہ کے دوران ایم کیوایم کے سینکڑوں معصوم وبے گناہ کارکنوں اور عہدیداروں کوگرفتارکیاجاچکاہے جنہیں مختلف جیلوں میں رکھاگیا ہے تاہم گزشتہ چھ ماہ کے دوران گرفتارکئے گئے ایم کیوایم کے سینکڑوں عہدیداروں اورکارکنوں میں سے 45 عہدیداراورکارکنان تاحال لاپتہ ہیں جنکے بارے میں پولیس، رینجرزدیگرقانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکار اور دیگر سرکاری ایجنسیاں کچھ بتانے کیلئے تیارنہیں ہیں کہ وہ کس کے پاس ہیں اورانہیں کہاں رکھاگیاہے۔ ان لاپتہ کارکنوں میں سے ایم کیو ایم پی آئی بی سیکٹر کے تین سیکٹرممبران محمدنعیم احمد، عارف نظامی اورمحمدعلی بھی شامل ہیں جنہیں 7 اکتوبر2013ء کوجیل روڈکے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا جن میں سے ایک سیکٹرممبرمحمدعلی کی والدہ اپنے بیٹے کے لاپتہ ہونے کے صدمہ میں مبتلاہونے کے بعدبیماری کے نتیجے میں گزشتہ روزانتقال کرگئیں۔ اسی طرح ایم کیوایم لیاری سیکٹرکے سیکٹرممبر انورعلی کو2 اکتوبر2013ء کو گرفتارکیاگیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ان گرفتارشدگان کے بارے میں کسی قسم کی اطلاع نہ ملنے کے باعث ان کے اہل خانہ شدیدذہنی کرب واذیت میں مبتلاہیں اوراپنے پیاروں کی تلاش میں دردرمارے مارے پھررہے ہیں لیکن انہیں کہیں سے بھی انصاف نہیں مل رہاہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ان لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کیلئے ہائیکورٹ میں پٹیشنز بھی دائر ہیں لیکن ان کے اہل خانہ کو تاحال انصاف نہیں مل سکاہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اگرکسی فردپرکوئی بھی الزام ہے تواسے گرفتاری کے بعد قانون کے تحت عدالتوں میں پیش کیا جاناچاہیے لیکن ایم کیوایم کے کارکنوں اور عہدیداروں کو گرفتارکرکے انہیں لاپتہ کیاجارہاہے۔رابطہ کمیٹی نے ارباب اختیارسے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنوں کوفی الفوربازیاب کرایاجائے اورانہیں فی الفورعدالتوں میں پیش کیاجائے۔ رابطہ کمیٹی نے چیف جسٹس سپریم کوٹ سے اپیل کی کہ ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کیلئے فوری طورپر سوموٹوایکشن لیاجائے اوران کے اہل خانہ کوانصاف فراہم کیاجائے ۔

9/28/2024 4:16:29 PM