Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر صغیر احمد، احمد سلیم صدیقی اور وسیم اختر کا جناح اسپتال کا دورہ


 Posted on: 2/13/2014
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر صغیر احمد، احمد سلیم صدیقی اور وسیم اختر کا جناح اسپتال کا دورہ
رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب بم دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت
رابطہ کمیٹی کے ارکان نے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے خیریت دریافت کی 
بم دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ سے تعزیت اور زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد و مکمل صحتیابی کی دعا
زخمی پولیس اہلکاروں کی بہتر نگہداشت کیلئے رابطہ کمیٹی کے ارکان کی ڈاکٹروں کو ہدایت
کراچی :۔۔ 13؍ فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر صغیر احمد، احمد سلیم صدیقی اوروسیم اختر نے حق پرست ارکان سندھ اسمبلی خالد بن ولایات اور افتخار عالم کے ہمراہ جناح اسپتال کا دورہ کرکے رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب بم دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت اورمتحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے خیریت دریافت کی ۔رابطہ کمیٹی کے ارکان نے بم دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے سوگوار اہلخانہ سے تعزیت اور زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے دعا کی ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان نے زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور امید ظاہر کی کہ پولیس اہلکار جلد مکمل صحتیاب ہوجائیں گے۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے جناح اسپتال کے ڈاکٹروں سے ملاقات کرکے زخمیوں کے علاج کے بارے میں معلوم کیا اور اسپتال کے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو ہدایت کی کہ زخمی پولیس اہلکاروں کی بہتر نگہداشت کی جائے اور کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہ کی جائے ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان کے جناح اسپتال کے دورے کے موقع پر ایم کیو ایم میڈیکل ایڈ کمیٹی جناح اسپتال یونٹ کے ذمہ ادران اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے ارکان بھی ہمراہ تھے ۔

9/28/2024 4:23:27 PM