Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پولیس ٹرنینگ سینٹر کے قریب بم دھماکے پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت


پولیس ٹرنینگ سینٹر کے قریب بم دھماکے پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت
 Posted on: 2/13/2014
پولیس ٹرنینگ سینٹر کے قریب بم دھماکے پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت
دہشت گرد ملک و قوم کے کھلے دشمن ہیں
دہشت گردی کے خلاف مسلح افواج، سیکورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی
شہید ہونے والے اہلکاروں کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار
لندن:۔۔۔13؍فروری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے رزاق آباد میں پولیس ٹرنینگ کے قریب بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور دھماکے میں متعدپولیس اہلکارں کی شہادت اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مسلح افواج ، سیکورٹی فورسز،قانون نفاذ کرنے والے ادارے اور عوام کی قربانیاں رائیگا ں نہیں جائیں گی اور دہشت گرد ملک و قوم کے کھلے دشمن ہیں۔ انہوں نے بم دھماکے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردو س میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے اور زخمیوں کو جلد ومکمل صحت یابی عطا فرمائے ۔ جناب الطاف حسین نے صدرممون حسین ، وزیراعظم میاں نواز شریف او روفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی سے مطالبہ کیا کہ رزاق آباد میں بم دھماکے کا سختی سے نوٹس لیاجائے ،اس میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس اور سخت نوعیت کے اقدامات عمل میں لائے جائیں ، عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایاجائے اور بم دھماکوں کی مذموم کارورائیوں میں ملوث سفا ک دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ 

9/28/2024 4:18:23 PM