Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اورنگی ٹاؤن،قصبہ علیگڑھ،سرجانی ٹاؤن،بلدیہ ٹاؤن،پاک کالونی اورسائیٹ ٹاؤن سمیت ڈسٹرکٹ ویسٹ دیگر علاقوں میں پانی کے بحران کانوٹس لیاجائے،حق پرست اراکین اسمبلی


اورنگی ٹاؤن،قصبہ علیگڑھ،سرجانی ٹاؤن،بلدیہ ٹاؤن،پاک کالونی اورسائیٹ ٹاؤن سمیت ڈسٹرکٹ ویسٹ دیگر علاقوں میں پانی کے بحران کانوٹس لیاجائے،حق پرست اراکین اسمبلی
 Posted on: 2/12/2014
اورنگی ٹاؤن،قصبہ علیگڑھ،سرجانی ٹاؤن،بلدیہ ٹاؤن،پاک کالونی اورسائیٹ ٹاؤن سمیت ڈسٹرکٹ ویسٹ دیگر علاقوں میں پانی کے بحران کانوٹس لیاجائے،حق پرست اراکین اسمبلی
عوام کے مسائل پرتوجہ دینا،انہیں حل کرنااورمسائل حل کرنیوالے اداروں کووسائل فراہم کرناحکومت وقت کی اولین ذمہ داری ہے
ایم کیوایم نے نہ پہلے عوام کوتنہاچھوڑاتھااورنہ اب چھوڑے گی اورعوام کو مسائل سے نجات دلانے کیلئے ہرفورم پرآوازاٹھاتے رہیں گے
محمدحسین ،یوسف شاہوانی،سیف الدین خالد،کامران اختر،عبداللہ کی کراچی پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس

کراچی:۔۔۔12؍فروری2014ء
ضلع غربی کراچی سے منتخب حق پرست اراکین اسمبلی محمدحسین ،یوسف شاہوانی،سیف الدین خالد،کامران اختر،عبداللہ نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ویسٹ رہائشی عوام قائدتحریک الطاف حسین کے چاہنے والے ہیں بعض قوتیں ڈسٹرکٹ ویسٹ میں پانی کی سپلائی بندکرکے وہاں کے عوام کوقائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم سے محبت کی سزادے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام کے مسائل پرتوجہ دینا،انہیں حل کرنااورمسائل حل کرنیوالے اداروں کووسائل فراہم کرناحکومت وقت کی اولین ذمہ داری ہے جوموجودہ حکومت پوری نہیں کررہی اورجس کی وجہ سے ادارے عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہورہے ہیں اورعوام مسائل کاشکارہورہے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیاہے کہ ڈسٹرکٹ ویسٹ بالخصوص اورنگی ٹاؤن،قصبہ علیگڑھ،سرجانی ٹاؤن،بلدیہ ٹاؤن،پاک کالونی اورسائیٹ ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں پانی کے شدیدبحران کاسختی سے نوٹس لیاجائے اورذمہ دارعناصرکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ان خیالات اظہارانہوں نے کراچی پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرانہوں نے ڈسٹرکٹ ویسٹ میں پانی کی عدم فراہم کے باعث عوام کودرپیش مسائل اورمشکلات سے آگاہ کیا۔محمدحسین نے کہاکہ 2013ء کے عام انتخابات میں ڈسٹرکٹ ویسٹ کے حق پرست عوام نے قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم پراپنے بھرپوراعتماد کااظہارکیااورنامزدحق پرست امیدواروں کوبھاری اکثریت سے کامیاب بنایا جہاں ایم کیوایم نے قومی اسمبلی کی چاراورصوبائی اسمبلی کی سات نشستیں حاصل کیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم دشمن قوتوں کوشائد ایم کیوایم کی بھاری اکثریت سے کامیابی پسندنہ آئی اورانہوں نے ڈسٹرکٹ ویسٹ کے عوام کوالطاف حسین اورایم کیوایم سے محبت کی سزادینے کیلئے مختلف سازشی ہتھکنڈے استعمال کرناشروع کردیئے،تاکہ عوام کے مسائل اورمشکلات میں اضافہ ہواورانہیں ایم کیوایم کی حمایت کی سزادی جاسکے۔انہوں نے بتایاکہ ڈسٹرکٹ ویسٹ کے رہائشی اورصنعتی علاقوں کوحب ڈیم اورڈھابیجی سے پینے کاپانی کی سپلائی کیا جاتا ہے جس کے مطابق 100ایم جی ڈی (100MGD)حب ڈیم سے اور40ایم جی ڈی(40MGD)ڈھابیجی سے فراہم کیاجاتاہے جبکہ 20MGD این ای کے لائن کے ذریعے اور15MGDکے تھری (K-III)لائن کے ذریعے اور کل 155ایم جی ڈی پانی ضلع غربی کیلئے کوفراہم کیاجارہاتھا۔انہوں نے کہاکہ گو کہ اتنا پانی بھی ضلع غربی کے عوام کیلئے ناکافی تھااورمختلف علاقوں میں شیڈول کی بنیادپرپانی فراہم کیاجاتاتھایعنی کسی علاقے میں تین دن پانی کہیں ایک ہفتے کے بعد،کہیں دس دن کے بعداورکہیں پندرہ دن کے بعد اوروہ علاقے جوٹیل (دم)ایریاکہلاتے ہیں وہاں مہینوں میں پانی مہیاکیاجاتاتھااورغیرقانونی ہائیڈریٹ ،غیرقانونی پانی کی لائنوں کے ذریعے پانی کی چوری کی جارہی ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اب ہم ڈسٹرکٹ ویسٹ میں پانی کی سپلائی کی موجودہ صورت حال انتہائی افسوسناک ہے موجودہ حکومت نے سازش کے تحت پانی کی 155fMGD مقدار میں مرحلہ وارکمی کرکے پورے ڈسٹرکٹ ویسٹ میں155 MGDکے بجائے صرف 50سے 55MGDپانی فراہم کیا جارہاہے جوضلع غربی کے عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے اورانہیں پانی کی بوند بوندترسانے کے مترادف ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔حق پرست نمائندوں نے بتایاکہ ہم نے درجنوں مرتبہ واٹربورڈکے اعلیٰ افسران کے ساتھ اجلاس کرکے انہیں ڈسٹرکٹ ویسٹ میں درپیش پانی کے مسائل سے نہ صرف آگاہ کیا بلکہ مختلف علاقوں کے وزٹ کرواکرعلاقائی صورتحال کامشاہدہ بھی کرایاکہ عوام کس قدرپرپشانی کاسامناہے تاہم ان تمام کوششوں کے باوجود ڈسٹرکٹ ویسٹ میں پانی کے بحران کی کیفیت میں کسی قسم کی تبدیلی واقع نہیں ہوئی بلکہ اس میں دن بہ دن اضافہ ہوتاچلاگیااورعوام کی پریشانیاں بھی بڑھتی چلی گئی آج صورتحال یہ ہے کہ ضلع غربی کے عوام بوندبوندپانی کوترس رہے ہیں۔انتہائی مجبوری کی حالت میں اپنے گھروں سے نکل کرپانی کی فراہمی کیلئے مظاہرے کررہے ہیں اورپانی دو پانی دوکی صدائیں لگارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایک طرف بعض حکومتی اہلکار اور بیورو کریسی کے افسران ضلع غربی کے عوام کوبوندبوندپانی کوترسا رہے ہیں اورانہیں پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم رکھیں ہوئے ہیں اورعوام کے حق پرڈاکہ ڈال رہے ہیں جبکہ دوسری جانب ٹینکرمافیاکی ملی بھگت سے بااثرحکومتی اہلکاراوربیوروکریسی کے افسران کروڑوں،اربوں روپے کمارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ واٹربورڈکے افسران کی نااہلی اورعدم توجہی کے باعث پانی لائنوں میں بڑے پیمانے پرلیکج ہیں جس سے پانی ضائع ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ پانی کی بحرانی صورتحال کی ایک اور اہم وجہ واٹربورڈمیں ٹیکنکل عہدیدوں پرنان ٹیکنکل افسران کی جلدی جلدی ٹرانسفرپوسٹنگ ہے جس کا اثربراہ راست کراچی میں پانی کے سپلائی سسٹم پرہورہاہے جس کی تمام ترذمہ داری حکومت سندھ پرعائدہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک طرف حق پرست عوام کو پانی کے شدید بحران کاسامناہے تودوسری جانب لاء اینڈآڈرکے نام پرعوام پرعرصہ حیات تنگ کیاجارہاہے ،اورنگی ٹاؤن،قصبہ علیگڑھ ،پاک کالونی اوربلدیہ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں محاصرے کرناگھروں میں گھسنا،لوٹ مارکرنا، خواتین اوربزرگوں سے بدتمیزی کرنا،دھمکیاں دینا اوربے گناہ لوگوں کوگرفتارکرنا روز کا معمول بنادیا گیا ہے ،غریب اوربے گناہ لوگوں کوجھوٹے مقدمات میں ملوث کرکے لاکھوں روپے بطوررشوت وصول کی جارہی ہے جس سے عوام میں غم و غصہ اوراشتعال پیداہورہاہے۔ہوناتویہ چاہئے تھاکہ امن پسند عوام کومشکلات میں مبتلاکرنے بجائے قانون نافذ کرنیوالے اہلکاردہشت گردوں،شدت پسندوں،جرائم پیشہ عناصراوربھتہ خوروں کے خلاف کارروائی کرتے۔حق پرست اراکین اسمبلی نے کہاکہ ایم کیوایم عوام کے ساتھ ہے اورقائدتحریک الطاف حسین کی ہدایت کی روشنی عوام کودرپیش مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔ ایم کیوایم نے نہ پہلے عوام کوتنہاچھوڑاتھااورنہ اب چھوڑے گی اورعوام کو مسائل سے نجات دلانے کیلئے ہرفورم پرآوازاٹھائے گی۔

9/28/2024 4:17:09 PM