Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنوں کو فی الفور بازیاب کرایا جائے. صدر، وزیراعظم، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ سے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا مطالبہ


ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنوں کو فی الفور بازیاب کرایا جائے. صدر، وزیراعظم، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ سے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا مطالبہ
 Posted on: 2/12/2014
ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنوں کو فی الفور بازیاب کرایا جائے. صدر، وزیراعظم، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ سے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا مطالبہ
چیف جسٹس سپریم کورٹ ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کیلئے ازخود نوٹس لیں۔ الطا ف حسین
گزشتہ چھ ماہ کے دوران گرفتار کئے گئے ایم کیوایم کے سینکڑوں کارکنوں میں سے چار سیکٹر ممبران سمیت45 کارکنان تاحال لاپتہ ہیں
پولیس، رینجرز اور سرکاری ایجنسیاں گرفتار شدگان کے بارے میں کچھ بتانے کیلئے تیار نہیں ہیں
لاپتہ کارکنوں کے اہل خانہ شدید ذہنی کرب واذیت میں مبتلا ہیں، ایک سیکٹر ممبر محمد علی کی والدہ صدمہ سے انتقال کرگئیں
گرفتار شدگان کو حراست میں تشدد کرکے مار دینا یا لاپتہ کر دینا انصاف نہیں بلکہ انصاف کا قتل اور سراسر ظلم ہے
انسانی حقوق کی تنظیمیں کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں کو گرفتار کرکے لاپتہ کرنے کے سنگین معاملے کا نوٹس لیں اور انسانی حقوق کی اس سنگین خلاف ورزی پر صدائے احتجاج بلند کریں۔ الطاف حسین
لندن ۔۔۔ 12 فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے صدرمملکت ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ظہیر الاسلام، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثاراوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاہے کہ پولیس ،قانون نافذ کرنے والے اداروں اورمختلف سرکاری ایجنسیوں کے ہاتھوں گرفتارہونے والے ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنوں کو فی الفور بازیاب کرایاجائے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ کراچی میں جاری آپریشن کے دوران ایم کیوایم کے سینکڑوں کارکنوں اور عہدیداروں کوگرفتار کیا جاچکا ہے۔ گرفتار شدگان کوقانون کے تحت عدالتوں میں پیش کرنے کے بجائے سرکاری عقوبت خانوں میں ان پروحشیانہ تشددکیاجارہاہے۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران گرفتارکئے گئے ایم کیوایم کے سینکڑوں عہدیداروں اورکارکنوں میں سے 45عہدیداراورکارکنان تاحال لاپتہ ہیں جن میں سے ایم کیوایم پی آئی بی سیکٹر کے تین سیکٹرممبران محمدنعیم احمد، عارف نظامی اورمحمدعلی شامل ہیں جنہیں 7 اکتوبر2013ء کوجیل روڈکے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا جن میں سے ایک سیکٹر ممبر محمد علی کی والدہ اپنے بیٹے کے لاپتہ ہونے کے صدمہ سے گزشتہ روزانتقال کرگئیں۔ اسی طرح ایم کیوایم لیاری سیکٹرکے سیکٹرممبر انورعلی کو2  اکتوبر2013ء کو گرفتار کیا گیا۔ ان ذمہ داروں سمیت ایم کیوایم کے45 کارکنان کئی ماہ سے لاپتہ ہیں لیکن ان گرفتارشدگان کے بارے میں پولیس، رینجرزدیگرقانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکار اور دیگرسرکاری ایجنسیاں کچھ بتانے کیلئے تیارنہیں ہیں، ان کے اہل خانہ شدیدذہنی کرب واذیت میں مبتلاہیں اوراپنے پیاروں کیلئے دردرمارے مارے پھررہے ہیں ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ان لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کیلئے ہائیکورٹ میں پٹیشنز بھی دائر ہیں لیکن ان کے اہل خانہ تاحال انصاف کے منتظرہیں۔انہوں نے کہاکہ اگرکسی فردپرکوئی بھی الزام ہے تواسے گرفتاری کے بعد قانون کے تحت عدالتوں میں پیش کیا جائے ، انہیں حراست میں تشددکرکے ماردینایالاپتہ کردینا انصاف نہیں بلکہ انصاف کاقتل اورسراسرظلم ہے ۔جناب الطاف حسین نے صدر ، وزیراعظم، چیف آف آرمی اسٹاف ، ڈی جی آئی ایس آئی ،فاقی وزیرداخلہ اوروزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنوں کوفی الفوربازیاب کرایاجائے،ان گرفتارشدگان کے بارے میں انکے اہل خانہ کوبتایاجائے،اگران میں سے کسی پرکوئی الزام ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے اورگرفتارشدگان کولاپتہ کرنے کاظالمانہ سلسلہ بند کرایا جائے۔ جناب الطاف حسین نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جناب تصدق حسین جیلانی سے بھی اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم کے ان لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کیلئے ازخود نوٹس لیں اوران کے اہل خانہ کوانصاف فراہم کریں۔ انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں کوگرفتارکرکے لاپتہ کرنے کے سنگین معاملے کانوٹس لیں اورانسانی حقوق کی اس سنگین خلاف ورزی پر صدائے احتجاج بلند کریں۔

9/28/2024 4:23:13 PM