Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

صدرمملکت، وزیراعظم ، آرمی چیف ، ڈی جی آئی ایس آئی ،وفاقی وزیرداخلہ کراچی میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مظالم بندکرائیں۔ایم کیوایم برطانیہ


صدرمملکت، وزیراعظم ، آرمی چیف ، ڈی جی آئی ایس آئی ،وفاقی وزیرداخلہ کراچی میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مظالم بندکرائیں۔ایم کیوایم برطانیہ
 Posted on: 2/12/2014
صدرمملکت، وزیراعظم ، آرمی چیف ، ڈی جی آئی ایس آئی ،وفاقی وزیرداخلہ کراچی میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مظالم بندکرائیں۔ایم کیوایم برطانیہ
کراچی میں ٹارگٹڈآپریشن کے نام پر ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدرد مہاجروں کو ریاستی ظلم کانشانہ بنایاجارہا ہے
ایم کیوایم کے کارکنوں کاماورائے عدالت قتل کیاجارہاہے۔ریاستی تشددکی حالیہ کارروائیوں کے نتیجے میں ایم کیوایم کے 11 کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کیاجاچکاہے
بے گناہ کارکنوں کوگرفتارکرکے لاپتہ کیاجارہاہے۔ 45کارکنان لاپتہ ہیں
ایم کیوایم کے کارکن محمد عادل شہیداوردیگرشہیدکارکنوں کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث پولیس اورقانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو گرفتار کیا جائے ۔ آرگنائزرایم کیوایم یوکے ڈاکٹرسلیم دانش اورآرگنائزنگ کمیٹی کامطالبہ

لندن ۔۔۔ 12 فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ برطانیہ کے آرگنائزرڈاکٹرسلیم دانش اورآرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے تشددکے نتیجے میں ایم کیوایم نارتھ کراچی سیکٹرکے کارکن محمدعادل کی شہادت کے واقعہ کی شدیدمذمت کی اوران کی شہادت پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ کراچی میں ٹارگٹڈآپریشن کے نام پر ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدرد مہاجروں کو ریاستی ظلم وبربریت کانشانہ بنایاجارہا ہے۔ انہیں گرفتارکرکرکے سرکاری ٹارچرسیلوں میں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایاجارہاہے، انہیں ماورائے عدالت قتل کیاجارہاہے ،گرفتارکرکے لاپتہ کیاجارہاہے۔ریاستی تشددکی حالیہ کارروائیوں کے نتیجے میں ایم کیوایم کے 11 کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کیاجاچکاہے۔ڈاکٹرسلیم دانش اورآرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان نے کہاکہ ایم کیو ایم نے تین روزقبل ہی اپنے کارکن سلمان کو سپردخاک کیاہے جنہیں سرکاری اہلکاروں نے ماورائے عدالت قتل کرکے ان کی لاش شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے میں پھینک دی تھی اوراب ایک اورکارکن محمد عادل کوحراست کے دوران سفاکانہ تشددکانشانہ بناکر شہیدکردیاگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں ٹارگٹڈآپریشن کے نام پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں اورایم کیوایم کے کارکنوں کوبالخصوص اورہمدردمہاجروں کوبالعموم ریاستی تشدد کانشانہ بنایاجارہاہے ۔ انہوں نے صدرمملکت ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ، ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ظہیرالاسلام،فاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار اوروفاقی وصوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے کارکن محمد عادل شہیداوردیگرشہیدکارکنوں کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو گرفتار کیا جائے اور کراچی میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مظالم بندکرائے جائیں ۔ انہوں نے محمدعادل شہید کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے دعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ عادل شہید کی مغفرت فرمائے ، انہیں جنت الفردو س میں جگہ دے اورلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔ 

9/28/2024 4:18:21 PM